22/November/2025

بنوں میں ’مزاحمت کرنے پر‘ دو شہری ہلاک، سی ٹی ڈی کی کارروائی میں پانچ شدت پسند ہلاک

👁️ 257 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بنوں میں ’مزاحمت کرنے پر‘ دو شہری ہلاک، سی ٹی ڈی کی کارروائی میں پانچ شدت پسند ہلاک

بنوں میں ’مزاحمت کرنے پر‘ دو شہری ہلاک، سی ٹی ڈی کی کارروائی میں پانچ شدت پسند ہلاک

بنوں (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں محکمہ انسدادِ دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے پانچ شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

 

جمعے کو جاری بیان میں سی ٹی ڈی نے کہا کہ ضلع بنوں کے علاقے ڈومیل میں ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران شدت پسندوں کے حملے کے جواب میں کارروائی کی گئی، جس میں دو شدت پسند اور مزاحمت کرنے پر دو نہتے شہری ہلاک ہوئے۔

 

سی ٹی ڈی کے مطابق شدت پسند علاقے میں قریبی گھر میں پناہ لے کر پوزیشن سنبھالے ہوئے تھے۔ آٹھ گھنٹے تک جاری رہنے والے فائرنگ کے تبادلے کے بعد تمام شدت پسند ہلاک کر دیے گئے۔

 

فائرنگ کے رکنے کے بعد کیے گئے سرچ آپریشن میں پانچ دہشتگردوں کی لاشیں برآمد ہوئیں، جن میں سے ایک کی شناخت رسول عرف ’کمانڈر اریانہ‘ کے نام سے کی گئی، جبکہ دیگر کی شناخت جاری ہے۔

 

سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ کارروائی کے دوران علاقے میں سکیورٹی صورتحال کو مستحکم رکھنے کے لیے اضافی اقدامات کیے گئے ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C