بنوں میں پولیس تھانوں پر 10 حملے ناکام، شدت پسندوں کے 130 سے زائد ڈرون حملے روکے گئے
👁️ 331 بار دیکھا گیا
بنوں میں پولیس تھانوں پر 10 حملے ناکام، شدت پسندوں کے 130 سے زائد ڈرون حملے روکے گئے
بنوں (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں دہشتگردی کے خلاف جاری پولیس آپریشنز میں شدت پسندوں کی متعدد کارروائیاں ناکام بنائی گئی ہیں۔
پولیس کے بیان کے مطابق ریجن میں شدت پسندوں نے پولیس تھانوں اور چوکیوں پر 10 حملوں کی کوششیں کیں اور 130 سے زائد ڈرون حملے ناکام بنائے گئے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز میں 14 انتہائی مطلوب شدت پسند ہلاک اور 22 زخمی ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 28 اگست 2025 سے اب تک بنوں ریجن میں ہونے والے تمام دہشتگردانہ حملے ناکام بنائے جا چکے ہیں۔
آر پی او بنوں سجاد خان نے کہا کہ بنوں کے بعض علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانے موجود ہیں اور شدت پسند متعدد حملے کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی کے پی نے بنوں ریجن کو دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے بھرپور وسائل فراہم کیے، جس میں تھانوں پر بلٹ پروف گیٹس اور ڈبل وال سسٹم شامل ہیں۔
سجاد خان نے مزید کہا کہ بنوں ریجن کو جدید اسلحہ اور حفاظتی وسائل سے لیس کیا گیا ہے، جس کے باعث دہشتگردوں کے بڑے حملے ناکام بنائے گئے۔ آپریشنز کے دوران عوام نے بھرپور تعاون فراہم کیا اور دہشتگردوں کے ڈرون حملے بھی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ناکام بنائے گئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور میں شمشتو چوکی پر بارودی مواد سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
29/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، ٹی ٹی پی کے 6 دہشتگرد ہلاک
29/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26343 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11876 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9205 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5309 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C