بنوں میں پولیس تھانے پر حملہ، پانچ اہلکار زخمی، حملہ آوروں کی تین لاشیں برآمد
👁️ 389 بار دیکھا گیا
بنوں میں پولیس تھانے پر حملہ، پانچ اہلکار زخمی، حملہ آوروں کی تین لاشیں برآمد
بنوں (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں جمعرات کی شب پولیس تھانے پر مسلح افراد کے حملے میں پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
بنوں کے ریجنل پولیس افسر کے دفتر کے مطابق مسلح افراد نے چاروں اطراف سے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے تھانے پر حملہ کیا، جس پر پولیس اہلکاروں نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ ڈومیل، تھانہ ٹاؤن اور سیکیورٹی فورسز کی نفری موقع پر پہنچ گئی، جس کے بعد مشترکہ آپریشن کے ذریعے حملہ آوروں کو پسپا کر دیا گیا۔
پولیس چوکی پر ڈرون حملہ، تین اہلکار زخمی
ایک روز قبل تھانہ ہوید کی حدود شیخ لنڈک پولیس چوکی پر بھی نامعلوم افراد نے کواڈ کاپٹر/ڈرون حملہ کیا تھا، جس میں تین اہلکار — سپاہی اسلم، سپاہی حمید اللہ اور سپاہی اسماعیل زخمی ہوئے۔
مسلح افراد نے کواڈ کاپٹر سے دھماکہ خیز مواد گرایا تھا۔ فائرنگ سے چوکی کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا جبکہ جائے وقوعہ سے راکٹ گولے، ہینڈ گرنیڈ اور خون کے نشانات ملے ہیں۔
صبح کے وقت مبینہ حملہ آوروں کی تین لاشیں بھی برآمد ہوئیں۔ ذرائع کے مطابق عسکریت پسند اپنے ساتھیوں کی لاشیں لینے کے لیے دوبارہ آئے تو اہلِ علاقہ اور پولیس نے فائرنگ کر کے انہیں پیچھے ہٹا دیا، جس کے بعد علاقے میں کشیدگی برقرار ہے۔
جنوبی اضلاع میں شدت پسندی میں خطرناک اضافہ
خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں حالیہ مہینوں کے دوران تشدد کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ بنوں میں متعدد مرتبہ پولیس تھانوں پر حملے، ٹارگٹ کلنگ اور ڈرون حملے ہوئے ہیں جن میں پولیس اہلکاروں کا جانی نقصان ہوا ہے۔
پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر مختلف مقامات پر کارروائیاں کی ہیں جن میں عسکریت پسندوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : لحج کے ساحل پر حوثی میزائل حملہ، متعدد ہلاک و زخمی
29/September/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
ٹانک کے سرکاری پٹوار خانے میں خودکش دھماکا، حملہ آور ہلاک
29/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
پشاور میں شمشتو چوکی پر بارودی مواد سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
29/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، ٹی ٹی پی کے 6 دہشتگرد ہلاک
29/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26344 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11876 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9206 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5311 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C