بنوں: کینٹ پولیس اسٹیشن پر دستی بم کے حملے میں 3 پولیس اہلکار زخمی
👁️ 30 بار دیکھا گیا
بنوں: کینٹ پولیس اسٹیشن پر دستی بم کے حملے میں 3 پولیس اہلکار زخمی
اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں حکام کا کہنا ہے کہ رات گئے کینٹ پولیس اسٹیشن پر دستی بم حملے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
بنوں کے کینٹ پولیس اسٹیشن پر دستی بم سے حملہ، دستی بم حملے کے نتیجے میں پولیس اسٹیشن کے گیٹ کو جزوی طور پر نقصان، عملہ محفوظ ہے، پولیس#Bannu #Pakistan @Natsecjeff
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) March 10, 2022
تفصیلات کے مطابق بنوں کینٹ پولیس اسٹیشن کے مین گیٹ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم پھینکا جس سے پولیس اسٹیشن کے گیٹ کو جزوی نقصان پہنچا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دستی بم حملے میں تین اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال لیجایا گیا ہے۔
بنوں : ریجنل پولیس آفیسر سید اشفاق انور اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمران شاہد کی گذشتہ شب شرپسند عناصر کیساتھ مقابلے میں زخمی ہونیوالے اہلکار کی عیادت کیلئے ڈسڑکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بنوں آمد، انہوں نے زخمی پولیس کانسٹیبل کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور امدادی رقم بھی فراہم کی۔ pic.twitter.com/hRMRnGyjBf
— KP Police (@KP_Police1) March 10, 2022
واقعے کے فورا بعد اعلیٰ پولیس اہلکار وہاں پہنچ گئے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ گرشتہ روز بھی بنوں میں دہشت گردوں نے پولیس چوکی پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1501577177321639939?t=W7AYmLgL4rVmWpaFb0M1dA&s=19
دوسری جانب کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کینٹ پولیس اسٹیشن پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مہمند میں پولیس گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک
03/July/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت پر فیصلہ کن اور فوری جواب دینگے، ایرانی فوج
02/July/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشت گردوں نے گرلز اسکول کو بم سے اڑا دیا
02/July/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
روس کا یوکرین پر بیلسٹک، کروز میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ، 20 افراد ہلاک
02/July/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
نوشہرہ: اکوڑہ خٹک میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، خودکش جیکٹ برآمد
02/July/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں دھماکا، 7 افراد ہلاک اور 16 زخمی
02/July/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8880 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4676 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3500 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2500 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2256 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1945 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C