بنگلہ دیش: ڈھاکہ کی کثیر منزلہ عمارت میں دھماکا، 18 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
👁️ 26 بار دیکھا گیا
بنگلہ دیش: ڈھاکہ کی کثیر منزلہ عمارت میں دھماکا، 18 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
ڈھاکا (ڈیلی اردو/وی او اے) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے ایک مصروف علاقے میں ایک عمارت کے اندر ہونے والے زور دار دھماکے میں کم از کم 18 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ جب کہ حال میں اسی نوعیت کے دو اور دھماکے بھی ہو چکے ہیں۔
تین دھماکوں میں اب تک مرنے والوں کی مجموعی تعداد 28 ہو گئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ منگل کی شام بھیڑ کے اوقات میں ڈھاکہ کے صدیق بازار کی ایک سات منزلہ عمارت کے اندر اچانک زور دار دھماکہ ہوا جس نے اردگرد کے علاقوں کو ہلا کر رکھ دیا۔
اسپتال پولیس چوکی کے انچارج انسپکٹر بچو میا نے وائس آف امریکہ کو سرکاری اسپتال کے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ ، “ڈھاکہ میڈیکل کالج اسپتال کی ایمرجنسی میں کم از کم 140 افراد کو داخل کیا گیا ہے۔”
فائر سروس کے ڈیوٹی آفیسر راشد خالد نے بتایا کہ 11 فائر یونٹس اور متعدد ایمبولینسیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں تاکہ سڑک پر ملبے تلے دبے لوگوں کو نکالا جا سکے۔ سڑک پر اینٹیں، ٹوٹے ہوئے شیشوں کے ٹکڑے، فرنیچر اور الیکٹرانک کے سامان سمیت مختلف اشیاء بکھری پڑی ہیں۔
ڈھاکہ پولیس کے سربراہ غلام فاروق نے اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کرنے کے بعد میں صحافیوں کو بتایا کہ اس مہلک دھماکے کی وجہ جاننے کے لیے خصوصی یونٹ جائے وقوعہ پر کام کر رہے ہیں۔
رکشہ چلانے والے رفیق الإسلام نے، جنہوں نے سڑک کے دوسری طرف دور سے دھماکے کو دیکھا، اور انہوں نے ایک زخمی شخص کو اسپتال پہنچایا تھا، وی او اے کو بتایا کہ میں اپنے رکشے پر آرام کر رہا تھا۔ جب دھماکہ ہوا تو ایسے لگا جیسے زبردست شور کے ساتھ زلزلہ آ گیا ہو۔ چند ہی لمحوں کے بعد میں نے گرد و غبار کے ایک بڑے بادل کو بلند ہوتے ہوئے دیکھا اور میں موقع پر پہنچ گیا۔
ڈھاکہ میڈیکل کالج اسپتال کے ایک ایمرجنسی ڈاکٹر نے کہا کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ بہت سے زخمیوں کی حالت نازک ہے۔
اسپتال کے ڈائریکٹر نظم الحق نے کہا کہ صورت حال کی سنگینی کے پیش نظر سارے ڈاکٹروں کو ڈیوٹی پر بلا لیا گیا ہے۔
دھماکے سے متاثر ہونے والی سات منزلہ عمارت میں زیادہ تر سینیٹری اور پلمبنگ کے آلات کی دکانیں اور اوپر کی منزلوں میں رہائشی یونٹس تھے۔
دھماکے سے قریبی عمارت میں قائم ایک نجی بینک کو بھی بری طرح نقصان پہنچا ہے۔
اس سے قبل اتوار کو ڈھاکہ کی ایک کپڑے کی مارکیٹ میں اسی طرح کے دھماکے میں تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہ ابھی تک حادثے کی وجہ معلوم نہیں کر سکے ہیں تاہم فائر سروس گیس کے اخراج کے امکان کے حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے۔
گزشتہ ہفتے کے روز صنعتی شہر سیتا کنڈا میں ایک آکسیجن پلانٹ میں مہلک دھماکے میں سات افراد ہلاک اور کم از کم 25 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔
2022 میں، سیتا کنڈا کنٹینر ڈپو میں ایک زبردست دھماکے سے فائر فائٹرز سمیت 47 افراد ہلاک اور 400 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے ۔ 2021 میں، ڈھاکہ کی ایک مرکزی عمارت کے اندر ہونے والے دھماکے میں سات افراد ہلاک اور کم از کم 100 زخمی ہوئے۔ 2020 میں، فتح اللہ کی ایک مسجد کے دھماکے میں 34 افراد ہلاک ہوئے۔
ان واقعات کے لیے ابھی تک کسی پر مقدمہ نہیں چلایا گیا اور نہ ہی کسی کو ذمہ دار ٹہرایا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 160 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 150 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8970 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4830 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3676 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3581 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C