بونیر: مسلمان لڑکے نے ہماری لڑکی اغوا کر کے اسکے ساتھ شادی کرلی، سکھ برداری کا احتجاج
👁️ 85 بار دیکھا گیا
بونیر: مسلمان لڑکے نے ہماری لڑکی اغوا کر کے اسکے ساتھ شادی کرلی، سکھ برداری کا احتجاج
بونیر (ڈیلی اردو/ٹی این این) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر کے علاقے پیر بابا میں آباد سکھ برداری نے الزام لگایا ہے کہ مسلمان خاندان کے لڑکے نے ان کی لڑکی کو اغوا کر کے مذہب تبدیل کرنے کے بعد اس کے ساتھ شادی کر لی ہے۔
سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والی 26 سالہ دینا کماری کے خاندان والوں کا کہنا ہے کہ دینا سرکاری سکول میں پڑھاتی ہے اور وہ ہفتہ کے روز سے غائب تھی جس کے بعد انہوں نے پیر بابا تھانے میں اغوا کی رپورٹ درج کرائی۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1561369311469441024?t=mjgjwDIg1Eom5Lvzav5C5Q&s=19
دینا کماری کے خاندان نے الزام لگایا ہے کہ دینا کو ہفتہ کے روز اغوا کر کے اس کا مذہب تبدیل کیا گیا جس کے خلاف سکھ برداری نے پیر بابا میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1561372257162706946?t=KHxG_qjenhMaUIRVSx0a4Q&s=19
ان کا دعوی ہے کہ دینا پہلے سے شادی شدہ ہے جبکہ اغوا ہونے والے لڑکے نے زبردستی اس سے اسلام قبول کروایا ہے تاہم دوسری جانب دینا نے پولیس کو بتایا کہ اس نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کر کے حزب اللہ نامی لڑکے سے شادی کر لی ہے۔
دوسری جانب ضلعی پولیس آفیسر عبدالرشید نے ٹی این این کو بتایا کہ دینا کماری کے خاندان نے لڑکی کے اغوا ہونے کی رپورٹ درج کی تھی اور پولیس نے لڑکی کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے جبکہ اس ضمن میں اب تک کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی ہے۔
ڈی پی او کے مطابق دینا کے پاس نکاح نامہ موجود ہے جبکہ اس کیس کو عدالت بھیج دیا گیا ہے اور مزید کارروائی عدالت کے حکم کے بعد کی جائے گی۔
دوسری جانب مائنارٹی رائٹس فورم پاکستان کے چیئرمین رادیش سنگھ ٹونی نے ٹی این این سے بات کرتے ہوئے واقعہ کی مذمت کی اور کہا “بونیر پیر بابا میں 26 سالہ سکھ اسکول ٹیچر کا کل اغواء اور آج اس کا زبردستی مذہب تبدیلی کے بعد نکاح افسوسناک ہے۔”
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ واقعہ کے خلاف بونیر پیربابا کی سکھ برادری سراپا احتجاج بن گئی جبکہ رات گئے پولیس ڈی پی او نے لڑکی کو واپس کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن صبح دس بجے پورے خاندان کو دھکے مار کر پولیس تھانے سے نکال دیا گیا جبکہ لڑکی کی گمشدگی کی ایف آئی آر بھی درج نہیں کی گئی۔
رادیش کے بقول “بڑی تعداد میں خواتین بھی احتجاج میں شریک ہیں لیکن پولیس لڑکی کو واپس حوالے کرنے کے وعدے سے مکر گئی، بونیر جہاں پی ٹی آئی کے ایم پی اے سورن سنگھ، سینیٹر گردیپ سنگھ، سابق ایم پی اے گر سرن لعل و دیگر اسمبلی ممبران بھی اسی علاقے سے تعلق رکھتے ہیں لیکن پولیس کی جانب سے زیادتی ہوتی رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم مذکورہ خاندان سے ہمدردی رکھتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرے اور لڑکی کو واپس خاندان کے حوالے کیا جائے تا کہ اقلیتوں کو احساس عدم تحفظ سے نجات مل سکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7521 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C