بھارتی انتخابات میں مودی اتحاد کا پلڑا بھاری، 344 نشستوں پر واضح برتری
👁️ 131 بار دیکھا گیا
بھارتی انتخابات میں مودی اتحاد کا پلڑا بھاری، 344 نشستوں پر واضح برتری
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں لوک سبھا ( ایوانِ زیریں) کے 17ویں انتخابات میں نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) واضح کے ساتھ لگاتار دوسری مرتبہ کامیابی کی جانب گامزن ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے اب تک کے سرکاری نتائج کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کو 294 نشستوں کے ساتھ برتری حاصل ہے جبکہ اپوزیشن جماعت کانگریس 50 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ ‘ بھارتیہ جنتا پارٹی کو عظیم کامیابی سے ہمکنار کروانے پر نریندر مودی کی مشکور ہوں’۔
دوسری جانب باہر ٹی وی چینلز کی جانب سے انتخابات میںبی جے پی کی واضح برتری کے اعلان کے بعد حامیوں کی جانب سے دہلی ہیڈکوارٹرز سمیت بھارت کے مختلف شہروں میں جشن منایا جارہا ہے۔
Delhi: Visuals from BJP Headquarters. #LokSabhaElectionresults2019 pic.twitter.com/KAQ8A3k3xb
— ANI (@ANI) May 23, 2019
بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان کے مطابق ‘ یہ مثبت سیاست اور نریندر مودی کی پالیسیوں کے لیے بڑا مینڈیٹ ہے’۔
انہوں نے کہا کہ ‘ یہ بھارت کے لیے بڑی کامیابی ہے، ہم اس کامیابی سے بہت خوش ہیں’۔
دوسری جانب کانگریس ترجمان سلمان سوز نے کہا کہ ‘ یہ سب یقینا ہمارے حق میں نہیں ہے، ہمیں حتمی نتائج کا انتظار کرنے کی ضرورت ہے لیکن یہ سب اچھا نہیں ہے’۔
خیال رہے کہ بھارتی نشتریاتی ادارے حالیہ انتخابات میں نریندر مودی کے اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کی فتح کا اعلان کرچکے ہیں۔
بھارت میں انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کا آغاز آج ( جمعرات کی) صبح کو ہوا تھا اور شام میں ہی حتمی نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔
Gujarat: Prime Minister Narendra Modi's mother Heeraben Modi greets the media outside her residence in Gandhinagar. pic.twitter.com/yR2Zi9eeL1
— ANI (@ANI) May 23, 2019
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق لوک سبھا کی 542 نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کی قیادت میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس 339 نشستوں پر کامیابی کے ساتھ پہلے اور کانگریس 91 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
اب تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق بی جے پی نے چھتیس گڑھ میں لوک سبھا کی 11 میں سے 9 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی ہے جبکہ کانگریس صرف 2 نشستیں حاصل کرسکی۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس ہونے والے ریاستی انتخابات میں حکمراں جماعت کو کانگریس کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا ہوا تھا۔
اترپردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے لوک سبھا کی 80 میں سے 57 نشستوں پر کامیابی حاصل کی، بہوجن سماج پارٹی کا اتحاد 22 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر اور کانگریس نے صرف ایک نشست حاصل کی۔
بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر وارانسی سے نریندر مودی 2 لاکھ کے قریب ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ کانگریس کے اجے رائے دوسرے نمبر پر ہیں۔
گجرات میں بی جے پی نے لوک سبھا کی 26 میں سے 25 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی جبکہ کانگریس صرف ایک نشست حاصل کرسکی۔
الیکشن کمیشن کے غیرحتمی نتائج کے مطابق پنجاب میں لوک سبھا کی 13 نشستوں میں سے کانگریس 8 نشستیں حاصل کرکے پہلے نمبر پر یے جبکہ شیرومانی اکالی دل اور بی جے پی نے 2،2 نشستییں حاصل کیں۔
بی جے پی کو گرداس پور اور ہوشیار پور کی نشستوں پر برتری حاصل ہے جبکہ عام آدمی پارٹی کو سنگرور کی نشست پر برتری حاصل ہے۔
واضح رہے کہ بھارت میں حکومت بنانے کے لیے 272 نشستیں درکار ہوتی ہیں اور بی جے پی کے اتحاد نے 344نشستیں حاصل کرلی ہیں۔
BJP now leading on 301 seats and Congress on 50 seats. #ElectionResults2019 pic.twitter.com/chlXjguCIN
— ANI (@ANI) May 23, 2019
خیال رہے کہ بھارت میں عام انتخابات کا انعقاد 7مراحل میں 11 اپریل سے 19 مئی تک ہوا تھا اور آج 23 مئی کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 225 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 278 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 179 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 157 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 266 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 322 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8970 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4830 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3665 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3581 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C