بھارتی تاجر سے چوری کی گئی کرپٹو کرنسی’حماس‘ کو منتقل ہوئی، دہلی پولیس کا دعویٰ
👁️ 31 بار دیکھا گیا
بھارتی تاجر سے چوری کی گئی کرپٹو کرنسی’حماس‘ کو منتقل ہوئی، دہلی پولیس کا دعویٰ
نئی دہلی (ڈیلی اردو/بی بی سی) بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے ایک ایسے سائبر جرائم پیشہ گروہ کا پتہ لگایا ہے جس نے انڈیا سے کروڑوں روپے مالیت کی کرپٹو کرنسی چرا کر اسے فلسطینی تنظیم ’حماس‘ کی عسکریت پسند شاخ کے اکاؤنٹس میں منتقل کیا ہے۔
دلی کے پشچم وہار علاقے کے ایک تاجر نے سنہ 2019 میں پولیس میں ایک رپورٹ درج کروائی تھی کہ اُن کے بٹ کوائن کے الیکٹرانک بٹوے (ای والیٹ) سے کسی نے فراڈ کے ذریعے تقریباً ساڑھے تیس لاکھ انڈین روپے کی کرپٹو کرنسی چوری کر لی ہے۔ سنہ 2019 میں چوری کی گئی اس ڈیجیٹل کرنسی کی مالیت اب چار کروڑ سے زیادہ ہے۔
اس کیس کی تفتیش ابتدا میں معمولی مالی فراڈ کے کیس کے طور پر کی گئی لیکن بعد میں اسرائیلی دفاعی حکام کی طرف سے مزید اطلاعات حاصل ہونے کے بعد دلی پولیس کے سائبر سیل نے اس معاملے پر تفتیش کا آغاز کیا۔
سائبر سیل کے ڈپٹی پولیس کمشنر کے پی ایس ملہوترا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ کرپٹو کرنسی دلی کے تاجر کے ڈیجیٹل اکاؤنٹس کو ہیک کر کے چرائی گئی تھی۔
Crypto theft case | Delhi police investigation has revealed a cyber fraud module transferring Cryptocurrency into the wallets of Al-QassamBrigates, which is a military wing of Hamas.
— ANI (@ANI) January 24, 2022
تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ 6.7 بٹ کوائن، 9.79 ایتھیریم اور 2.44 بٹ کوائن کیش تین مختلف اکاؤنٹس میں منتقل کیے گئے تھے۔
پولیس کے مطابق بٹ کوائن کو حماس سے منسلک ’القاسم بریگیڈ‘ کے والٹ (اکاؤنٹ) میں منتقل کیا گیا جبکہ باقی کرپٹو کرنسی دیگر اکاؤنٹس میں ڈالی گئی۔
ڈپٹی پولیس کمشنر کے پی ایس ملہوترا نے بتایا کہ ’چوری کی گئی کرپٹو کرنسی مختلف ہاتھوں سے ہوتی ہوئی مشتبہ والٹ میں پہنچی۔ ہمیں پتہ چلا کہ وہ اکاؤنٹ جس کا تعلق فلسطینی تنطیم حماس سے ہے، اسے اسرائیل کے انسداد دہشتگردی کے ادارے نے سیل کر دیا ہے۔‘
پولیس نے بتایا کہ ’القاسم بریگیڈ‘ کے جس اکاؤنٹ کو اسرائیلی ادارے نے سیل کر رکھا ہے وہ محمد نصیر ابراہیم عبداللہ کے نام پر رجسٹر ہے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ باقی کرنسی مصر کے جیزہ اور فلسطین کے رام اللہ علاقے سے رجسٹر اکاؤنٹس میں منتقل کی گئی ہے۔
چوری کی گئی کرنسی کا ایک بڑا حصہ جیزہ کے اکاؤنٹس میں منتقل کیا گیا جو احمد مرزوق کے نام سے رجسٹر ہے جب کہ دوسرا اکاؤنٹ رام اللہ کے احمد صافی کے نام پر رجسٹر ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے ان تمام اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کر لی ہیں اور ان میں سے بعض اکاؤنٹس دہشت گردی کی مالی معاونت میں استعمال کیے جاتے رہے ہیں۔
دو برس قبل القاسم بریگیڈ نے اپنے سوشل میڈیا صفحات اور اپنی ویب سائٹ پر لوگوں سے کرپٹو کرنسی میں چندہ دینے کی درخواست کی تھی۔ کرپٹو کرنسی کی مد میں فنڈ دینے والا شخص گمنامی میں رہتا ہے اور اس کی خرید و فروخت بھی مخفی رہتی ہے۔
گذشتہ برس کرپٹو کرنسی کی خرید و فروخت پر نظر رکھنے والی ایک فرم نے یہ انکشاف کیا تھا کہ حماس اپنی سرگرمیوں کے لیے ڈیجیٹل والیٹ کے ذریعے فنڈز جمع کر رہی ہے۔
اس انکشاف کے بعد اسرائیل کی وزارت دفاع کے انسداد دہشتگردی کے ادارے نے اعلان کیا کہ اس نے حماس سے تعلق رکھنے والے کرپٹو کرنسی کے کئی اکاؤنٹس کو بند کر دیا ہے۔
اسرائیل نے حماس کے ان مبینہ کھاتوں کی تفصیلات انڈیا سمیت کئی ملکوں کو فراہم کی تھیں۔
کرپٹو کرنسی میں پوری دنیا میں غیر معمولی دلچسپی کے سبب ڈیجیٹل کوائن کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہو رہا ہے لیکن ساتھ ہی اس کی چوری کے لیے سائبر حملے اور سائبر ڈکیتیاں بھی بڑھتی جا رہی ہے۔
بٹ کوائن، ایتھیریم، ڈوج کوائن جیسی ڈیجیٹل کرنیسیز کو ڈیجیٹل والیٹ میں رکھا جاتا ہے اور اس والیٹ تک رسائی کے لیے کرپٹو کرنسی فراہم کرنے والی کمپنیاں ایک انتہائی محفوظ پاس ورڈ صارف کو فراہم کرتی ہیں۔
یہ والیٹس کرپٹو کرنسی کا کاروبار کرنے والوں کی ایک لازمی ضرورت ہے۔ جرائم پیشہ عناصر سمارٹ فون میں موجود ان والیٹ کو ہیک کر کے ان میں موجود کرنسی کو چرانے کی کو شش کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ کرپٹو کرنسی کی چوری کے واقعات میں گذشتہ دو برس میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کا چھ خلیجی ممالک میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
13/July/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
بونیر میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی افسر ہلاک
13/July/2026 👁️ 160 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران پر حملوں کا تیسرا مرحلہ، 300 سے زائد فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
13/July/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
بلوچستان: واشک میں دہشت گردوں کی فائرنگ، پنجاب سے تعلق رکھنے والے 5 مزدور ہلاک
13/July/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
ایران کا امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملوں کا دعویٰ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی
12/July/2026 👁️ 186 بار دیکھا گیا
شام میں اسرائیلی فوج کا سرچ آپریشن
12/July/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8932 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4763 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3543 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2540 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2287 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1983 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C