بھارتی کشمیر میں تصادم کے دوران چار عسکریت پسند ہلاک
👁️ 26 بار دیکھا گیا
بھارتی کشمیر میں تصادم کے دوران چار عسکریت پسند ہلاک
سری نگر (ڈیلی اردو/ڈی ڈبلیو) بھارتی سکیورٹی فورسز نے جموں و کشمیر میں تصادم کے دوران چار عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ فورسز کے مطابق بعض افراد کی تلاش اب بھی جاری ہے اور اس کے بعد ہی صورت حال واضح ہو سکتی ہے۔
بھارتی سکیورٹی فورسز نے جموں و کشمیر میں 28 دسمبر بدھ کے روز تصادم کے دوران کم از کم چار عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا۔ بھارتی فوج کے مطابق جموں – سری نگر کی قومی شاہراہ کے پاس سدھرا بائی پاس کے علاقے میں صبح شدید دھند کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا۔
بھارتی فورسز کے مطابق عسکریت پسند ایک ٹرک میں سوار ہو کر جموں سے وادی کشمیر کی جانب بڑھ رہے تھے، تبھی سیکورٹی فورسز نے ان کا تعاقب شروع کیا اور جب گاڑی روک کر ٹرک کی تلاشی شروع کی گئی تو شدت پسندوں نے فائرنگ شروع کر دی۔
جموں کشمیر کے پولیس سربراہ کا کہنا تھا: ” کشمیر کی طرف بڑھنے والے ٹرک میں مشکوک حرکت دیکھی گئی۔ اس کا پیچھا کیا گیا اور سدھرا چیک پوائنٹ کے پاس اسے روکا گیا۔ تاہم اس کا ڈرائیور پیشاب کے بہانے وہاں سے فرار ہو گیا۔”
پولیس سربراہ کے مطابق ٹرک کی تلاشی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا اور اسی دوران ٹرک میں آگ لگ گئی اور شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ”شدت پسندوں کی شناخت اور ان کی کس گروپ سے وابستگی تھی، ابھی اس کا انتظار ہے۔”
اطلاعات کے مطابق شدید فائرنگ کا تبادلہ تقریبا ً45 منٹ تک جاری رہا جس کے دوران بظاہر بعض دستی بم بھی پھینکے گئے اور متعدد دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ ٹرک سے دھواں اُٹھتا ہوا دیکھا گیا جو کہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔
کشمیر میں عام طور پر جب بھی فورسز سے تصادم ہوتا ہے تو اس میں بیشتر عسکریت پسند اسی طرح آگ سے ہلاک ہوتے ہیں، کیونکہ سکیورٹی فورسز ایسا گولہ بارود استعمال کرتے ہیں جس سے پورا مکان تباہ ہو کر جل جاتا ہے۔
بھارتی فورسز کا کہنا ہے کہ اب یہ پتہ لگایا جا رہا ہے کہ آخر شدت پسندوں نے دراندازی کہاں سے اور کب شروع کی تھی۔ پولیس افسر نے کہا کہ فرار ہونے والے ٹرک ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں اور اس کے پکڑے جانے سے صورت حال مزید واضح ہو سکے گی۔
رواں ماہ کے اوائل میں بھارت کے نائب وزیر داخلہ نتیہ نند رائے نے بتایا تھا کہ جموں و کشمیر میں رواں برس 30 نومبر تک عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے درمیان تصادم کے متعدد واقعات میں 180عسکریت پسند مارے گئے۔
انہوں نے پارلیمان کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں بتایا، ”جموں و کشمیر میں نومبر 2022 کے اواخر تک دہشت گردی کے 123 واقعات پیش آئے۔ ان میں 180عسکریت پسند اور 31 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔ جب کہ 31 عام شہریوں کو بھی اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا۔”
بھارتی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت دہشت گردی کے خلاف یکسر عدم رواداری یا ‘زیرو ٹالرینس’ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور جموں و کشمیر میں سکیورٹی کی صورت حال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
خیال رہے کہ ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی مودی حکومت نے پانچ اگست 2019 کو جموں و کشمیر کو حاصل خصوصی آئینی حیثیت کو ختم کر دیا تھا۔ اور اسے مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کر دیا تھا۔ایسا کرتے ہوئے اس نے یہ دلیل دی تھی کہ اس سے دہشت گردی کا خاتمہ ہو گا، ریاست میں سرمایہ کاری بڑھے گی اور ملازمت کے مواقع پیدا ہوں گے۔ تاہم کشمیر کے حالات پہلے سے بھی خراب ہو گئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8966 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4820 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3578 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3535 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C