بھارتی گولہ باری: رواں برس 44 شہری شہید اور 230 زخمی ہوئے: ڈی جی آئی ایس پی آر
👁️ 96 بار دیکھا گیا
بھارتی گولہ باری: رواں برس 44 شہری شہید اور 230 زخمی ہوئے: ڈی جی آئی ایس پی آر
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفورکا کہنا ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن اپنے آرمی چیف کے دعوے پر کھڑا نہیں رہ سکا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے جاری بیان میں کہا کہ غیر ملکی سفارتکار اور میڈیا گروپ لائن آف کنٹرول کے دورے پر روانہ ہوگئے لیکن بھارتی ہائی کمیشن کا کوئی اہلکار، سفارتکار ایل او سی جانے کے لیے نہیں پہنچا، بھارتی ہائی کمیشن اپنے آرمی چیف کے دعوے پر کھڑا نہیں رہ سکا۔
What good Indian High Commission is which can’t stand with its Army Chief? Indian High Commission staff didn’t have the moral courage to accompany fellow diplomats in Pakistan to LOC. However, a group of foreign diplomats & media is on the way to LOC to see the truth on ground.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) October 22, 2019
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کے عملے میں سفارتکاروں کے ساتھ ایل او سی جانے کی اخلاقی جرات نہیں، غیر ملکی سفارتکار اور میڈیا ارکان کا گروپ ایل او سی پر سچ سامنے لائیں گے۔
غیر ملکی سفارتکاروں اور میڈیا کے ایل او سی کے دورے کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آرنے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ رواں سال بھارتی فوج کی جانب سے دو ہزار 608 مرتبہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی، ڈی جی آئی ایس پی آر بھارتی سیزفائر کی خلاف ورزیوں کے باعث 44 شہری شہید اور 230 زخمی ہوئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارتی افواج نے 2018 میں 3038 مرتبہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی، بھارتی اشتعال انگیز کاروائیوں سے 58 معصوم شہری شہید جبکہ 319 زخمی ہوئے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں تعینات غیر ملکی سفیروں نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا جبکہ بھارتی نمائندوں نے اپنے جھوٹ کا پردہ چاک ہونے کے ڈر سے اس دورے میں شرکت نہیں کی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی کوریا: پانچ لاکھ ڈرون جنگجو تیار کیے جائیں گے
27/June/2026 👁️ 181 بار دیکھا گیا
یوکرین کا روس پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ
27/June/2026 👁️ 241 بار دیکھا گیا
اسرائیل اور لبنان میں امریکی ثالثی سے فریم ورک معاہدہ طے
27/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، دو حملہ آور ہلاک
27/June/2026 👁️ 237 بار دیکھا گیا
جنگ بندی کیخلاف ورزی: امریکہ کا ایران میں اہداف پر فضائی حملہ
27/June/2026 👁️ 204 بار دیکھا گیا
50 سال بعد اسرائیل نے اینتیبے آپریشن کے خفیہ راز بے نقاب کر دیے
27/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8861 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4637 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3313 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2482 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2240 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1928 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C