بھارت: بالی ووڈ اداکار عرفان خان انتقال کرگئے
👁️ 214 بار دیکھا گیا
بھارت: بالی ووڈ اداکار عرفان خان انتقال کرگئے
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) نامور بالی ووڈ اداکار عرفان خان 53 سال کی عمر میں اپنے مداحوں کو افسردہ چھوڑ کر دنیا سے رخصت ہوگئے۔
عرفان خان کی موت کی خبر کی تصدیق بالی ووڈ کے ہدایت کار و پروڈیوسر شوجیت سرکار نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کی۔
https://twitter.com/ShoojitSircar/status/1255377784773410818?s=19
انہوں نے عرفان خان کو یاد کرتے ہوئے لکھا میرے پیارے دوست عرفان تم لڑے، لڑے اور لڑتے رہے، مجھے ہمیشہ تم پر فخر رہے گا، ہم دوبارہ ملیں گے۔ شوجیت سرکار نے اپنی ٹوئٹ میں عرفان خان کی اہلیہ ستاپا سے اظہار تعزیت بھی کیا اور لکھا آپ نے بھی جنگ لڑی، ستاپا آپ نے اس جنگ میں جتنا ہوسکا کیا۔ عرفان خان کو میرا سلام۔
اداکار شاہد کپور نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا انہیں عرفان خان کی موت کا سن کر بہت صدمہ پہنچا ہے۔ بطور اداکار انہوں نے عرفان خان سے بہت کچھ سیکھا تھا۔
It’s so sad to hear about #IrfanKhan passing away. I have learned so much from him as an actor just by sharing screen space with him. A truly gifted actor. And a wonderful man. He really has #GoneTooSoon I’m sure the heavens have saved a special place for him.
— Shahid Kapoor (@shahidkapoor) April 29, 2020
بھارتی کرکٹر سریش رائنا نے ٹوئٹ میں لکھا کہ عرفان خان اداکاری کی صلاحیتوں سے بھرپور اداکار اور اچھی شخصیت کے مالک تھے۔ انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
Extremely saddened to hear about the demise of #IrfanKhan. He was truly an actor with immense talent & high caliber. He will be missed badly. My heartfelt condolences to the family. #ripirfankhan pic.twitter.com/kXe7FfNvuP
— Suresh Raina???????? (@ImRaina) April 29, 2020
عرفان خان کو گزشتہ روز بڑی آنت میں انفیکشن کے باعث ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کیا گیا تھا۔ عرفان خان نے لواحقین میں اہلیہ ستاپا اور دو بیٹے بابیل اور ایان چھوڑے ہیں۔
یاد رہے کہ چار روز قبل عرفان خان کی والدہ سعیدہ بیگم کا بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں 95 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا تھا، تاہم عرفان خان کورونا وائرس کے باعث ملک میں جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنی والدہ کی آخری رسومات میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔ تاہم انہوں نے اپنی والدہ کی آخری رسومات میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کی تھی۔
واضح رہے کہ عرفان خان نے 2018 میں اپنے تمام چاہنے والوں کو یہ بتاکر افسردہ کردیا تھا کہ وہ نیورواینڈوکرائن ٹیومر میں مبتلا ہوگئے ہیں بعد ازاں وہ علاج کی غرض سے بیرون ملک چلے گئے تھے۔ اپنی بیماری کے باعث عرفان خان فلم ’’انگریزی میڈیم‘‘ کی تشہیر کا حصہ بھی نہیں بن سکے تھے، یہ عرفان خان کی آخری فلم تھی۔
عرفان خان کو فلم ’’پان سنگھ تو مر‘‘ میں شاندار اداکاری کرنے پر نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ اس کے علاوہ انہیں فلم ’’مقبول ‘‘ اور ’’پیکو‘‘ میں جاندار پرفارمنس دینے پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
عرفان خان کئی ہالی ووڈ پراجیکٹ کا بھی حصہ رہ چکے ہیں جن میں ’’سلم ڈاگ ملینئر‘‘، ’’جراسک ورلڈ‘‘،’’دی امیزنگ اسپائیڈر‘‘ اور ’’لائف آف پائی‘‘ شامل ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بولیویا میں فوجی اڈے کے اندر زور دار دھماکا، 10 افراد ہلاک، 62 زخمی
05/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
یمن: جنوبی تعز میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی، حَیفان میں اہم پہاڑی اور دیہات کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز
05/September/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11806 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9100 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7389 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5074 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C