بھارت: صحافی مکیش چندراکر کی لاش سیپٹک ٹینک سے برآمد
👁️ 193 بار دیکھا گیا
بھارت: صحافی مکیش چندراکر کی لاش سیپٹک ٹینک سے برآمد
نئی دہلی (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) نئے سال کے پہلے دن لاپتہ ہونے کے بعد بھارتی صحافی مکیش چندراکر کی لاش ریاست چھتیس گڑھ کے ایک سیپٹک ٹینک سے ملی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ ان کے جسم پر شدید زخموں کے نشانات تھے۔ بیجاپور میں سڑک کی تعمیر سے وابستہ ایک ٹھیکیدار کے احاطے میں سیپٹک ٹینک میں ان کی لاش جمعہ کو ملی تھی۔
صحافی کے پوسٹ مارٹم میں قتل کی سنگین نوعیت کا انکشاف ہوا، مقتول کے سر میں 15 فریکچر تھے، گردن ٹوٹی ہوئی تھی اور ان کا دل چیر دیا گیا تھا۔
جن ڈاکٹروں نے 28 سالہ صحافی کا پوسٹ مارٹم کیا، بتایا کہ انہوں نے جگر کے چار ٹکڑے، پانچ ٹوٹی ہوئی پسلیاں، سر میں 15 فریکچر، ٹوٹی ہوئی گردن اور دل پھٹا ہوا پایا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے 12 سالہ کیریئر میں ایسا کوئی واقعہ نہیں دیکھا۔
چندراکر نے معدنیات سے مالا مال ریاست میں بدعنوانی اور ماؤ نواز بغاوت کے بارے میں رپورٹنگ کی تھی اور مقبول یوٹیوب چینل “بستر جنکشن” چلاتے تھے۔
مبینہ مرکزی ملزم گرفتار
پولیس نے بتایا کہ صحافی مکیش چندراکر کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے والے ملزم کو اتوار کی رات حیدرآباد میں گرفتار کر لیا گیا۔ سریش چندراکر جو صحافی کا دور کا رشتہ دار اور ایک ٹھیکیدار ہے، اس قتل کے پیچھے ماسٹر مائنڈ سمجھا جاتا ہے۔ قتل کا انکشاف ہونے کے بعد سے وہ لاپتہ تھا۔
پولیس کے مطابق سریش چندراکر حیدرآباد میں اپنے ڈرائیور کے گھر چھپا ہوا تھا۔ اس کا سراغ لگانے کے لیے، پولیس نے 200 سی سی ٹی وی سے فوٹیج کا جائزہ لیا اور تقریباً 300 موبائل نمبرز کی جانچ کی۔
حکام نے بتایا کہ پولیس فی الحال اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ اس سے قبل سریش چندراکر سے منسلک چار بینک کھاتوں کو منجمد کر دیا گیا تھا۔ تین افراد کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔
چندراکر کی موت کی تحقیقات
چندراکر کے قتل کے خلاف ملک کے مختلف حصوں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔
چھتیس گڑھ کے نائب وزیر اعلیٰ وجے شرما نے کہا کہ مکیش کی موت کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی گئی ہے۔
مشتبہ مرکزی ملزم کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کا سیاسی تعلق ہے لیکن بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) دونوں نے اس بات کی تردید کی ہے کہ وہ ان کا رکن ہے۔
صحافیوں نے مبینہ طور پر قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا ہے۔
پریس کونسل آف انڈیا نے ریاستی حکومت سے “مقدمہ کے حقائق پر” رپورٹ طلب کی ہے۔
حکمران بی جے پی سے تعلق رکھنے والے چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ وشنو دیو سائی نے چندراکر کی موت کو “دل دہلا دینے والا” قرار دیا اور ذمہ داروں کو “سخت ترین سزا” دینے کا وعدہ کیا۔
ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس میں بھارت
انڈین جرنلسٹس یونین اور اس سے وابستہ تنظیم نیشنل یونین آف جرنلسٹس نے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ ذمہ داروں کے محاسبہ کو یقینی بنائیں۔
پریس ایسوسی ایشن، ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا، پریس کلب آف انڈیا، دہلی یونین آف جرنلسٹس اور دیگر صحافتی تنظیموں نے بھی اس واقعے کی مذمت کی اور چھتیس گڑھ حکومت پر زور دیا کہ وہ صحافیوں، خاص طور پر فیلڈ رپورٹنگ اور تحقیقاتی صحافت سے وابستہ افراد کے تحفظ کے لیے اقدامات کرے۔
رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز کے ذریعے چلائے جانے والے ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس میں بھارت گزشتہ سال 159 ویں نمبر پر تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C