بھارت: کرناٹک میں ہندو انتہا پسندوں نے مسلمان نوجوان کو قتل کردیا، راجستھان میں کرفیو نافذ
👁️ 64 بار دیکھا گیا
بھارت: کرناٹک میں ہندو انتہا پسندوں نے مسلمان نوجوان کو قتل کردیا، راجستھان میں کرفیو نافذ
نئی دہلی + جے پور (ڈیلی اردو/اے پی پی) بھارتی ریاست راجستھان کے شہر ہنومان گڑھ میں فرقہ وارانہ کشیدگی کے باعث کرفیو نافذ اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انتہا پسند ہندوئوں نے مسلمانوں پر عیدالاضحی کے روز گائے ذبح کرنے کا الزام لگایا تھا۔ وہ مسلمانوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں اور 21 جولائی سے دھرنا دے رکھا تھا۔
پولیس نے دھرنے پر بیٹھے افراد کو منگل کے روز منتشر کر دیا جس کے بعد صورتحال مزید خراب ہو گئی۔ پتھرائو اور لاٹھی چارچ کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت کئی افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس نے بعد ازاں چالیس افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
صورتحال پر قابو پانے کیلئے بعد میں ہنو مان گڑھ کے دو دیہات گاندھی باڑی اور چڑیا گاندھی میں کرفیو نافذ کر دیا گیا اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی۔ دریں اثناء بھارت کی ریاست کرناٹک میں ہندو انتہا پسندوں نے چھریوں کے وار کرکے مسلمان نوجوان کو قتل کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق منگلورو میں 23 سالہ مسلمان نوجوان فاضل اپنے دوست کے ساتھ پیدل جا رہا تھا کہ ہندو انتہا پسندوں نے بغیر کسی وجہ کے افضل کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور چھریوں پے درپے وار کرکے قتل کر دیا۔ ہندو انتہا پسند افضل کے مرنے کے بعد بھی اس کی لاش کو ٹھوکریں مارتے رہے۔
پولیس کی جانب سے سی سی ٹی وی فوٹیج کے باوجود افضل کے قتل میں ملوث کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ علاقے میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
شام : جنگی باقیات کا خطرہ برقرار، ہر چھ گھنٹے میں ایک ہلاکت یا زخمی ہونے کا واقعہ
02/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
کراچی : ٹی ٹی پی کے دو مبینہ دہشتگرد گرفتار، دستی بم برآمد
02/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
شام : کرد خواتین جنگجوؤں کا فوج میں شمولیت کا مطالبہ مسترد، متبادل راستے کی تلاش
02/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر حملہ، فلپائن کے 2 ملاح ہلاک
02/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26266 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15514 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11794 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9093 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7380 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5060 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C