03/September/2026

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد

👁️ 56 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد

جموں(ڈیلی اردو) بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع ریاسی میں سیکیورٹی فورسز نے تلاشی کارروائی کے دوران اسلحہ اور بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد کرلیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق مقامی فوجی انٹیلی جنس یونٹ سے موصولہ مخصوص اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے مہور کے علاقے کھتاجی رج کے گھنے جنگلات میں تلاشی آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران ایک پستول، ایک دستی بم، اے کے میگزین اور مختلف اقسام کی مجموعی طور پر 184 گولیاں برآمد کی گئیں۔

حکام کے مطابق برآمد ہونے والے گولہ بارود میں اے کے-47 رائفل کے 140 راؤنڈ، پیکا مشین گن کے 19 راؤنڈ اور پستول کے 25 راؤنڈ شامل ہیں، جبکہ ایک اے کے میگزین اور چھ کیسٹیں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔

سیکیورٹی فورسز نے برآمدگی کے بعد علاقے میں تلاشی کا دائرہ مزید وسیع کردیا ہے تاکہ ممکنہ طور پر چھپایا گیا دیگر اسلحہ یا گولہ بارود بھی برآمد کیا جاسکے۔ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C