بھارت کے ساتھ امن مذاکرات کیلئے تیار ہیں، پاکستانی وزیر اعظم
👁️ 118 بار دیکھا گیا
بھارت کے ساتھ امن مذاکرات کیلئے تیار ہیں، پاکستانی وزیر اعظم
کامرہ (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان امن کے لیے بھارت کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن بات چیت مسئلہ کشمیر اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کے لیے ہونی چاہیے۔
پاکستان امن معاہدے کے لیے تیار ہے
شہباز شریف نے یہ پیشکش کامرہ ایئر بیس کے خصوصی دورے کے موقع پر پاک فضائیہ کے پائلٹس اور اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امن کے حصول کے لیے بھارت کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے لیکن اس کی کچھ شرائط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں، مگر دشمن اسے ہماری کمزوری نہ سمجھے۔
وزیر اعظم پاکستان نے بھارت سے کہا کہ وہ مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کرے، اور کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ان کا حق خود ارادیت دیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پر پہلگام واقعے کا غلط الزام لگایا گیا، ”پاکستان واقعے کی شفاف تحقیقات چاہتا تھا لیکن بھارت نے تحقیقات کرانے کے بجائے جارحیت کا سہارا لیا۔‘‘
پاکستانی فوج کی تعریف
شہباز شریف نے پاکستانی مسلح افواج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ نے21 ویں صدی کی طویل ترین فضائی جھڑپوں میں سے ایک کے دوران کامیابی سے قوم کا دفاع کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے”شاہینوں‘‘ نے محاذ آرائی کے دوران دشمن کے فضائی تسلط کا بھرم توڑ دیا۔ اس سے عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بھی بلند ہوا ہے۔
انہوں نے کہا، ”6 مئی سے 10 مئی تک بھارت کے ساتھ جنگ کے دوران پوری دنیا پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے حیران رہ گئی اور پاکستان کے جواب سے دشمن ہکا بکا رہ گیا۔‘‘
انہوں نے کہا، ”پاکستان نے جس طرح بھارتی جارحیت کا جواب دیا اس کے بعد دنیا خصوصاً ہمارے دوستوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا۔ یہ سب سے شاندار فتح تھی جس نے دنیا کی سوچ بدل دی اور خطے میں طاقت کا توازن بدل دیا۔‘‘
بھارت کے ‘چھ جنگی طیارے گرائے‘
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے پانچ نہیں بلکہ چھ جنگی طیارے گرائے ہیں جن میں تین فرانسیسی ساختہ رفائل طیارے بھی شامل ہے۔
پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا، ”بھارت نے اپنی برتری بنانے کے لیے دنیا بھر سے اربوں ڈالر کا اسلحہ خریدا لیکن ہمارے شاہینوں نے صرف ایک رات میں دشمن کے ایسے دانت کھٹے کیے کہ یہ رہتی دنیا یاد رکھے گا۔‘‘
شہباز شریف کے مطابق دنیا نے تسلیم کیا کہ پاکستان نے عزم اور ٹیکنالوجی میں بھارت پر سبقت لی اور حمکت سے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔
بھارت پاکستان امن معاہدہ کریں، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا، ”میرے خیال میں پاک بھارت تنازعہ حل ہوگیا ہے، ہماری بات پر پاکستان اور بھارت بہت خوش ہوئے، دونوں ممالک کو کہا کشیدگی کم کریں، ہم تجارت کرتے ہیں۔‘‘
ایئرفورس ون میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں، ”دونوں کے درمیان معمولی نوعیت کا ایٹمی ٹکراؤ بھی ہوتا تو لاکھوں لوگ مارے جاتے، جس کے باعث ہمیں جنگ بندی کے لیے اپنا اثر ورسوخ استعمال کرنا پڑا۔‘‘
دریں اثنا پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ دونوں ملک کی افواج نے جمعرات کو باہمی فون کال کے دوران فائر بندی کو اتوار تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بدھ اور جمعرات کو دونوں افواج کے رابطے ہوئے اور ”آج ہماری بات چیت ہوئی اور 18 مئی تک جنگ بندی ہے۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق میں ایرانی مسلح گروہوں کا ہتھیار ڈالنے کا اعلان
14/June/2026 👁️ 152 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے لبنان پر حملے جاری، 24 علاقوں کیلئے انخلا کا حکم
14/June/2026 👁️ 199 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ساتھ امن معاہدے پر اتوار کو دستخط ممکن نہیں، ایران
14/June/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ معاہدہ اتوار کو دستخط ہوگا، امریکی صدر ٹرمپ
14/June/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
دفاعی بجٹ 3 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا، تین برس میں 878 ارب کا اضافہ
14/June/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
بھارت نے لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ کو نیا چیف آف آرمی اسٹاف مقرر کر دیا
14/June/2026 👁️ 228 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8817 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4535 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3259 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2441 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2081 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1885 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C