بھارت: 15 سالہ مسلمان بچے کو ‘جے شری رام’ نہ کہنے پر ‘آگ’ لگا دی گئی
👁️ 112 بار دیکھا گیا
بھارت: 15 سالہ مسلمان بچے کو ‘جے شری رام’ نہ کہنے پر ‘آگ’ لگا دی گئی
چندولی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع چندولی میں 15 سالہ بچے کو جے شری رام نعرہ لگانے سے انکار کرنے پر آگ لگادی گئی۔
واقعے کے بعد علاج کے لیے بچے کو کبیر چوڑا ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زیر علاج ہے۔بچے نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ ‘میں دھودھاری پل سے گزر رہا تھا کہ 4 افراد نے مجھے اغوا کیا، جن میں سے 2 افراد نے میرے ہاتھ باندھے اور تیسرے نے مجھ پر مٹی کا تیل ڈالا اور مجھے آگ لگا کر بھاگ گئے’۔
بعد ازاں اس کا کہنا تھا کہ ‘ان افراد نے مجھ سے جے شری رام کا نعرہ لگانے پر زور دیا تھا’۔تاہم پولیس نے لڑکے سے ہندو مذہبی نعرہ لگانے پر زبردستی کرنے کے بیان کو مسترد کردیا۔ چندولی کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنتوش کمار سنگھ کا کہنا تھا کہ لڑکے نے مختلف لوگوں کو علیحدہ بیانات دیے ہیں۔
پولیس افسر نے بھارتی خبر رساں ادارے اے این آئی کو بتایا کہ ‘بچہ ہسپتال میں زیر علاج ہے اور اس کا 45 فیصد جسم آگ سے جھلس چکا ہے، اس نے مختلف لوگوں کو مختلف بیانات دیے ہیں جو تشویش ناک ہیں، ایسا لگتا ہے کہ اس پر تشدد کیا گیا ہے، بچے نے جن جن جگہوں کا بتایا وہاں کے سی سی ٹی وی کیمرے کا معائنہ کیا گیا تاہم ان میں سے کسی بھی جگہ بچے کو نہیں دیکھا گیا’۔
پولیس افسر نے دعویٰ کیا کہ عینی شاہد نے دیکھا ہے کہ بچے نے خود کو آگ لگائی تھی۔خیال رہے کہ بھارت میں جے شری رام کا نعرہ نہ لگانے پر مشتعل افراد کی جانب سے پرتشدد کارروائیوں کے واقعات اکثر رونما ہوتے رہتے ہیں۔
21 جولائی کو مہاراشٹرا ریاست کے شہر اورنگ آباد میں 2 مسلمان افراد کو مبینہ طور پر جے شری رام کا نعرہ لگانے کے لیے نامعلوم افراد نے زبردستی کی تھی۔
18 جون کو جھاڑ کھنڈ میں تبریز انصاری نامی مسلمان کو مبینہ طور پر موٹرسائیکل چوری کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔واقعے کی ایف آئی آر میں کہا گیا کہا تھا کہ مشتعل افراد نے جے شری رام اور جے ہنومان کا نعرہ لگانے کا کہا تھا جبکہ تبریز انصاری واقعے کے 4 روز بعد انتقال کرگیا تھا۔
گزشتہ ہفتے متعدد سماجی رہنماؤں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر اس قسم کے واقعات کو روکنے پر زور دیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26279 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5103 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C