بی ایل اے کا خودکش حملہ ناکام، آن لائن بھرتی کی گئی انتہا پسند لڑکی پاکستان میں گرفتار
👁️ 255 بار دیکھا گیا
بی ایل اے کا خودکش حملہ ناکام، آن لائن بھرتی کی گئی انتہا پسند لڑکی پاکستان میں گرفتار
کراچی (ڈیلی اردو/ ڈی پی اے) پاکستانی پولیس نے ایک ایسی ٹین ایجر لڑکی کو گرفتار کر لیا ہے، جسے ایک ممنوعہ علیحدگی پسند گروپ نے آن لائن ذرائع سے پہلے شدت پسند بنایا اور پھر اسے اس لیے اپنی صفوں میں بھرتی کیا کہ وہ ایک بڑا خود کش بم حملہ کر سکے۔
پاکستان کے بندرگاہی شہر اور صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سے پیر 29 دسمبر کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ ضیاالحسن نے آج ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ حراست میں لی گئی اس نوجوان لڑکی کے خلا ف کوئی باقاعدہ مجرمانہ فرد جرم عائد نہیں کی جائے گی، بلکہ اسے ’ریاستی حفاظت‘‘ میں رکھا جائے گا، کیونکہ وہ ایک’’ مشتبہ ملزمہ ہونے کے بجائے دہشت گردوں کی کوششوں سے متاثر زیادہ ہے۔‘‘
صوبائی وزیر داخلہ نے بتایا کہ اس لڑکی کو پولیس کی طرف سے معمول کی چیکنگ کے دوران اس وقت حراست میں لیا گیا، جب وہ ملک کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان سے کراچی کی طرف سفر کر رہی تھی، تاکہ اپنے اس سہولت کار سے ملاقات کر سکے، جس نے اس کی مدد کرنا تھی۔
وزیر داخلہ ضیاالحسن نے صحافیوں کو بتایا، ’’یہ لڑکی معمول کی چیکنگ کے دوران پولیس کی طرف سے پوچھے گئے سوالوں پر بوکھلا گئی تھی، جس کے بعد اس سے پولیس نے باقاعدہ پوچھ گچھ کی، تو اس نے اعتراف کر لیا کہ وہ گزشتہ کئی ماہ سے فیس بک اور انسٹاگرام جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے عسکریت پسندوں کے ساتھ رابطوں میں تھی۔
اس لڑکی کو بلوچ لبریشن آرمی نے آن لائن ٹارگٹ کیا
سندھ کے صوبائی وزیر داخلہ نے بتایا کہ حراست میں لی جانے والی اس نوجوان لڑکی کو بلوچ علیحدگی پسندوں کی ممنوعہ تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے سوشل میڈیا پر باقاعدہ ٹارگٹ کر کے اپنی صفوں میں شامل کیا تھا۔
بلوچ لبریشن آرمی کو پاکستان نے ایک ممنوعہ علیحدگی پسند تنظیم قرار دے رکھا ہے۔ اس عسکریت پسند تنظیم کو امریکہ نے بھی اسی سال ایک دپشت گرد گروپ قرار دے دیا تھا۔
ضیاالحسن کے الفاظ میں، ’’اس لڑکی کو اس ممنوعہ علیحدگی پسند گروپ نے قائل کر لیا تھا کہ اس کی طرف سے خود کش حملہ کیے جانے کے عمل سے اسے عزت بھی ملے گی اور بلوچ برادری میں اس کی خدمات کا اعتراف بھی کیا جائے گا، اسی طرح جیسے دیگر خواتین بھی ماضی میں ملکی سکیورٹی فورسز کے خلاف خود کش بم حملے کر کے کر چکی ہیں۔‘‘
کراچی سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق اس لڑکی کو آج کی جانے والی پریس کانفرنس میں اس کی والدہ کے ساتھ صحافیوں کے سامنے پیش کیا گیا۔ تاہم اس کا چہرہ نقاب سے ڈھکا ہوا تھا اور حکام نے اس کا نام اور عمر بھی ظاہر نہیں کیے۔
اعترافی ویڈیو بیان
ساتھ ہی پولیس کی طرف سے اس لڑکی کی طرف سے دیا جانے والا ایک ویڈیو بیان بھی دکھایا گیا، جس میں اس نے بلوچ لبریشن آرمی کے ساتھ اپنے رابطوں کی تفصیلات بتائیں اور یہ بھی کس طرح وہ ایک خود کش بم حملہ کرنے کے لیے تیار ہو گئی تھی۔
پاکستانی وزیر داخلہ عطا اللہ تارڑ نے اس امر کی مذمت کی ہے کہ کس طرح بلوچ لبریشن آرمی جیسی کالعدم دہشت گرد تنظیمیں نوجوانوں کو تشدد پر اکساتے ہوئے انہیں اپنی صفوں میں شامل کرنے کی کوششیں کرتی ہیں۔
ساتھ ہی تارڑ نے یہ بھی کہا کہ اس لڑکی کے حراست میں لیے جانے کے ساتھ اس کی طرف سے منصوبہ کردہ خود کش حملے کے نتیجے میں ممکنہ طور پر کافی زیادہ جانی نقصان کا خطرہ بھی ٹل گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
ہنگو میں دہشت گردوں کا یو بی ایل بینک پر حملہ، منیجر اور کیشیئر کو اغوا کرلیا
04/August/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
کراچی میں پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ، اسلحہ بھی لے گئے
04/August/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں داعش کے ٹارگٹڈ حملے میں جے یو آئی کے رہنما مولانا ارشاد عاجز ہلاک
04/August/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
سوات: کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش حملہ، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک، 30 زخمی
03/August/2026 👁️ 162 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9010 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4892 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 4552 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3757 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3630 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2616 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C