تربت میں ایف سی کیمپ پر راکٹ حملہ، فائرنگ کے تبادلے میں بی ایل اے کے 2 شدت پسند ہلاک
👁️ 78 بار دیکھا گیا
تربت میں ایف سی کیمپ پر راکٹ حملہ، فائرنگ کے تبادلے میں بی ایل اے کے 2 شدت پسند ہلاک
کوئٹہ (بیورو رپورٹ) صوبہ بلوچستان کے شہر تربت میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے مسلح شدت پسندوں اور سیکیورٹی اداروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو شدت پسند ہلاک ہو گئے۔
ڈیلی اردو کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ تربت میں کالعدم تنظیم کے مسلح افراد نے رات گئے فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کی چیک پوسٹ پر چار راکٹ داغے، جس کے بعد سیکیورٹی اداروں نے فوری طور پر علاقے میں ملزمان کی تلاش شروع کی۔ اس دوران آمنا سامنا ہونے پر دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں بی ایل اے سے تعلق رکھنے والے دو شدت پسند مارے گئے، جبکہ ایک ایف سی اہلکار زخمی ہوا، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
فائرنگ کے بعد جائے وقوع پر پولیس، لیویز، محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور ایف سی حکام پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق ہلاک شدت پسندوں میں ایک کی شناخت صبراللہ کے نام سے ہوئی ہے، جو سنگانی سر کا رہائشی تھا۔ ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملے کے بعد فورسز نے سنگانی سر میں ایک گلی میں ان دہشت گردوں کو گھیر کر ہلاک کیا۔
ہلاک شدت پسندوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے، جسے سرکاری تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
19/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
ایرانی سپریم لیڈر نے امریکہ سے براہِ راست مذاکرات کی اجازت دے دی
19/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
باجوڑ: دہشت گردوں نے گرلز ہائی اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا
19/June/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
ایران نے معاہدہ توڑا تو فوجی کارروائی اور بحری ناکہ بندی دوبارہ ہوگی، امریکی وزیر دفاع
19/June/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، 3 اہلکار زخمی
19/June/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
لبنان میں اسرائیلی کارروائی میں تین افراد ہلاک
18/June/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8837 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4577 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3283 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2461 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1907 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C