تربت میں بی ایل اے کمانڈر شہناز بلوچ سے اہلخانہ کی اعلانیہ لاتعلقی
👁️ 285 بار دیکھا گیا
تربت میں بی ایل اے کمانڈر شہناز بلوچ سے اہلخانہ کی اعلانیہ لاتعلقی
کوئٹہ (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں مبینہ طور پر کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے وابستہ خاتون کمانڈر شہناز بلوچ کے اہلخانہ نے ان سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 12 برس سے ان کا ان کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں۔
تربت پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران شہناز بلوچ کی والدہ، دادا، ماموں، چچا اور دیگر قریبی رشتہ داروں نے کہا کہ ان کا شہناز بلوچ کے کسی بھی قول، فعل یا مبینہ غیر قانونی سرگرمی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہناز بلوچ کی والدہ نے بتایا کہ شہناز کم عمری میں عمان منتقل ہو گئی تھیں اور گزشتہ 12 برس سے خاندان کا ان سے کوئی رابطہ نہیں رہا۔ ان کے مطابق شہناز کے والد کا انتقال اس وقت ہو گیا تھا جب وہ صرف نو ماہ کی تھیں۔
اہلخانہ کا کہنا تھا کہ انہیں کبھی بھی شہناز بلوچ کے کسی شدت پسند تنظیم سے روابط کا علم نہیں تھا اور نہ ہی وہ ایسی سرگرمیوں کی حمایت کرتے ہیں۔
شہناز بلوچ کے چچا اور دیگر رشتہ داروں نے کہا کہ وہ پرامن شہری ہیں، قانون اور ریاستی اداروں کا احترام کرتے ہیں اور ان کا دہشت گردی یا کسی بھی غیر قانونی سرگرمی سے کوئی تعلق نہیں۔
پریس کانفرنس کے دوران اہلخانہ نے شہناز بلوچ سے اپنی لاتعلقی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا خاندان ان کے اقدامات یا سرگرمیوں کا ذمہ دار نہیں ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن جانے اور حوثیوں کی مبینہ مدد کی کوشش، امریکی محکمہ توانائی کے انجینئر گرفتار
02/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایران میں مذاکرات کے لیے کس سے رابطہ کیا جائے؟ ٹرمپ نے قیادت پر سوال اٹھا دیا
02/October/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
کرم فرقہ وارانہ کشیدگی میں سرگرم ٹی ٹی پی کاظم گروپ کا کمانڈر قطر میں گرفتار
02/October/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا پولیس میں 17 ہزار اہلکاروں کی کمی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 4 ہزار سے زائد اہلکار ہلاک
02/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی میں دہشتگرد گروپوں کے درمیان مسلح جھڑپ، 4 ہلاکتوں کی اطلاع
02/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
افغانستان سے آنے والی دہشتگردی کے خلاف کارروائی پاکستان کا دفاعی حق ہے، کور کمانڈرز کانفرنس
02/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7488 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5342 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C