ترکیہ: استنبول کے میئر امام اوغلو دہشتگرد تنظیم کی معاونت کے الزام میں گرفتار
👁️ 119 بار دیکھا گیا
ترکیہ: استنبول کے میئر امام اوغلو دہشتگرد تنظیم کی معاونت کے الزام میں گرفتار
انقرہ (ڈیلی اردو/اے ایف پی) ترک پولیس نے استنبول کے میئر اکرم امام اوغلو کو بدعنوانی اور ’دہشت گردی کی حمایت‘ پر 2 تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار کر لیا، اس اقدام کو سیاسی قرار دے کر حزب اختلاف کی مرکزی جماعت نے اس پر تنقید کی۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق امام اوغلو صدر رجب طیب اردوان کے اہم سیاسی حریف ہیں، اور یہ گرفتاری سے 2028 کے صدارتی انتخابات میں حزب اختلاف کی مرکزی جماعت سی ایچ پی کا امیدوار نامزد کیے جانے کے چند روز بعد کی گئی ہے۔
اردوان کے سب سے مضبوط چیلنجر کے طور پر بڑے پیمانے پر دیکھے جانے والے امام اوغلو کو نشانہ بنایا گیا، جسے ناقدین جعلی قانونی تحقیقات قرار دے رہے ہیں۔
امام اوغلو کے ایکس پر جاری بیان کے مطابق سیکڑوں پولیس اہلکاروں نے ان کے گھر پر علی الصبح چھاپہ مارا، حکومت نے کہا کہ ان کی حراست بدعنوانی کی تحقیقات اور ایک ’دہشت گرد تنظیم کی مدد‘ کے الزام میں کی گئی ہے۔
اس کے فوراً بعد ترکیہ نے سوشل نیٹ ورکس تک رسائی کو روک دیا، پولیس نے تقسیم اسکوائر کو بند کر دیا اور چار دنوں کے لیے تمام مظاہروں پر پابندی لگا دی۔
سی ایچ پی کے رہنما اوزگور اوزیل نے سٹی ہال میں ایک تقریر میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہوا ہے وہ بغاوت کی کوشش ہے، اکرم امام اوغلو کی امیدوار بننے کی آزادی چھینی جا رہی ہے۔
انہی الفاظ کے ساتھ میئر کی اہلیہ ڈاکٹر ڈیلک کایا اماموگلو نے بھی تنقید کی، ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک ٹارگٹڈ سیاسی آپریشن ہے جس کا مقصد ترکیہ کے مستقبل کے صدر کو ختم کرنا ہے لیکن ہم لڑیں گے۔
سڑکوں پر احتجاج
گرفتار کے بعد ترکیہ میں سڑکوں پر بھی غم و غصے کو دیکھا گیا۔
40 سالہ ایک دکاندار نے کہا کہ ’ہم ایک آمریت میں رہ رہے ہیں!‘ 2003 سے اقتدار میں رہنے والے اردوان اور اے کے پی کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ جب بھی یہ آدمی اور اس کی گندی ٹیم کسی کو مضبوط ہوتا دیکھتے ہیں، وہ گھبرا جاتے ہیں اور غیر قانونی کام کرتے ہیں۔
احتجاج پر پابندی کے باوجود، 300 افراد نے پولیس اسٹیشن کے باہر ریلی نکالی، جہاں میئر کو قید کیا گیا ہے، مظاہرین نے چیختے ہوئے کہا کہ امام اوغلو آپ اکیلے نہیں ہیں اور حکومت مستعفی ہو۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ترکیہ کی ایک یونیورسٹی نے استنبول کے میئر اکرام امام اوغلو کی ڈگری کو منسوخ کر دیا تھا، اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے میئر پہلے ہی متعدد عدالتی مقدمات کا نشانہ بن چکے ہیں، یونیورسٹی نے ان پر غلط طریقے سے ڈگری حاصل کرنے کا الزام عائد کیا۔
استنبول یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ صدر رجب طیب اردوان کے بڑے حریف اکرام امام اوغلو سمیت 28 گریجویٹس کی ڈگریاں واضح غلطیوں کے باعث واپس لے لی جائیں گی۔
جامعہ کے اس فیصلے سے وہ صدر کے عہدے کے لیے اردوان کو چیلنج کرنے کے موقع سے محروم ہو سکتے ہیں، ایک ایسا عہدہ جس کے لیے اعلیٰ تعلیم کی ڈگری درکار ہوتی ہے، ترکیہ کے سب سے بڑے شہر کے میئر کی حیثیت سے اپنی دوسری مدت میں موجود اکرام امام اوغلو کے اس فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کا امکان ہے۔
امام اوغلو کی سی ایچ پی پارٹی سے تعلق رکھنے والے قانون ساز مرات امیر نے کہا تھا کہ اس فیصلے سے ہماری جمہوریت کو شدید دھچکا لگا ہے، میئر کے دفتر نے اس وقت بزنس مینجمنٹ ڈپلومہ کی ایک فوٹو کاپی شائع کی، جو اکرام امام اوغلو نے 1995 میں استنبول یونیورسٹی سے حاصل کی تھی، جب ایک صحافی نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے پاس ڈگری نہیں ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق میں ایرانی مسلح گروہوں کا ہتھیار ڈالنے کا اعلان
14/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے لبنان پر حملے جاری، 24 علاقوں کیلئے انخلا کا حکم
14/June/2026 👁️ 205 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ساتھ امن معاہدے پر اتوار کو دستخط ممکن نہیں، ایران
14/June/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ معاہدہ اتوار کو دستخط ہوگا، امریکی صدر ٹرمپ
14/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
دفاعی بجٹ 3 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا، تین برس میں 878 ارب کا اضافہ
14/June/2026 👁️ 145 بار دیکھا گیا
بھارت نے لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ کو نیا چیف آف آرمی اسٹاف مقرر کر دیا
14/June/2026 👁️ 233 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8819 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4539 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3261 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2442 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2082 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1886 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C