ترکیہ- عراق: فوجی، سیکورٹی اور انسداد دہشت گردی تعاون کے تاریخی معاہدے پر دستخط
👁️ 82 بار دیکھا گیا
ترکیہ- عراق: فوجی، سیکورٹی اور انسداد دہشت گردی تعاون کے تاریخی معاہدے پر دستخط
انقرہ (ڈیلی اردو/رائٹرز/وی او اے) ترکیہ کے وزیر خارجہ حقان فیدان نے جمعرات کو انقرہ میں دو روزہ اعلیٰ سطحی سیکورٹی مذاکرات کے بعد کہا ہے کہ ترکیہ اور عراق نے فوجی، سیکورٹی اور انسداد دہشت گردی تعاون کے بارے میں ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
ان دونوں پڑوسی ممالک میں حالیہ برسوں میں شمالی عراق کے پہاڑی علاقے میں کالعدم کردستان ورکرز پارٹی (PKK) کے عسکریت پسندوں کے خلاف انقرہ کی سرحد پار فوجی کارروائیوں پر آپس میں تنازعہ رہا ہے۔
عراق ان کارروائیوں کو اپنی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیتا ہے، جبکہ انقرہ کااستدلال ہے کہ اس کی اپنی سیکیورٹی کے لیے ان اقدامات کی ضرورت ہے۔
تاہم گزشتہ سال اس وقت سے تعلقات میں بہتری آئی ہےجب دونوں ملکوں نے سیکورٹی کے معاملات پر اعلیٰ سطحی مذاکرات کے انعقاد پر اتفاق کیا، جس کے بعد اپریل میں ترک صدر طیب ایردوان نے بغداد کے دورے کے بعد کہا کہ تعلقات ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں۔
انقرہ اور بغداد نے ڈائیلاگ میکانزم کے حصے کے طور پر اس ہفتے میٹنگز کا چوتھا دور منعقد کیا۔ مارچ میں بغداد نے کردستان ورکرز پارٹی کو عراق میں ممنوعہ تنظیم قرار دیا تھا- اس اقدام کا ترکیہ نے خیرمقدم کیا ہے۔
فیدان نے اپنے عراقی ہم منصب فواد حسین کے ساتھ انقرہ میں مذاکرات کے بعد بات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقوں کے وزرائے دفاع کے درمیان طے پانے والا معاہدہ “تاریخی اہمیت کا حامل” ہے، جبکہ حسین نے کہا کہ یہ اس ضمن میں”عراق اور ترکیہ کی تاریخ میں پہلا” ہے۔
فیدان نے کہا، “اس معاہدے میں طے شدہ مشترکہ کوآرڈینیشن اور تربیتی مراکز کے ذریعے، ہمیں یقین ہے کہ ہم اپنے تعاون کو اگلی سطح تک لے جا سکتے ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ “ہم ٹھوس اقدامات کے ذریعے انسداد دہشت گردی کے حوالے سے عراق کے ساتھ جو سمجھوتہ کر رہے ہیں اسے آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔”
ترکیہ کے ایک سفارتی ذریعے نے بتایا کہ اس معاہدے کے تحت بغداد میں ایک مشترکہ سیکورٹی کوآرڈینیشن سینٹر کے ساتھ ساتھ، بشیقہ میں ایک مشترکہ تربیت اور تعاون مرکز بھی قائم کیا جائے گا۔ حسین نے بشیقہ تربیتی کیمپ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کسی وضاحت کیے بغیر کہا کہ “اس کی ذمہ دار عراقی مسلح افواج ہونگی۔”
پیر کے روز، ترک وزیر دفاع یاسر گلر نے رائٹرز کو بتایا کہ انسداد دہشت گردی پر ترکیہ اور عراق کے حالیہ اقدامات تعلقات میں ایک اہم موڑ کی نشاندہی کرتے ہیں، انقرہ چاہتا ہے کہ بغداد مزید پیش رفت کرکے کردستان ورکرز پارٹی کو جلد از جلد دہشت گرد تنظیم قرار دے۔
کردستان ورکرز پارٹی کو، جو 1984 سے ترکیہ کے خلاف بغاوت میں سرگرم ہے، ترکیہ، امریکہ اور یورپی یونین نے دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے۔ اس تنازعے میں 40 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
کراچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
باڑہ میں سیکیورٹی آپریشن، دو مقامی کمانڈروں سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں پرانا مارٹر گولہ پھٹنے سے 2 بچے زخمی
13/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15535 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11824 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9128 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7413 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5152 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C