تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپیں، 10 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
👁️ 186 بار دیکھا گیا
تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپیں، 10 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
فنون پین/بینکاک (ڈیلی اردو) تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان رواں ہفتے ہونے والی جھڑپیں جولائی میں ہونے والی پانچ روزہ مہلک لڑائی کے بعد سب سے شدید قرار دی جا رہی ہیں، جن میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے تھے اور بعد ازاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مداخلت سے ایک کمزور جنگ بندی طے پائی تھی۔
تازہ جھڑپیں منگل کو متنازع سرحد کے نئے علاقوں تک پھیل گئیں، جس کے بعد سرحدی آبادیوں سے بڑے پیمانے پر نقل مکانی شروع ہوگئی، کیونکہ ٹرمپ کی کرائی گئی جنگ بندی ہلاکت خیز جھڑپوں کے بعد ناکام ثابت ہوئی۔
حکام کے مطابق لڑائی میں دونوں جانب کم از کم 10 فوجی اور شہری ہلاک جبکہ ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد متاثرہ علاقوں سے فرار ہو چکے ہیں، جہاں جنگی طیارے، ٹینک اور ڈرون کارروائیاں جاری ہیں۔
دونوں ملکوں کے درمیان 800 کلومیٹر طویل نوآبادیاتی دور کی سرحد کا تعین متنازع ہے اور تاریخی مندروں پر دعوے اکثر فریقین کو مسلح تصادم تک لے آتے ہیں۔
تازہ جھڑپوں کے بارے میں دونوں حکومتیں ایک دوسرے کو ذمہ دار ٹھہرا رہی ہیں۔ اے ایف پی کے مطابق سرکاری بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ لڑائی منگل تک دونوں ملکوں کے کم از کم پانچ صوبوں تک پھیل چکی تھی۔
کمبوڈیا کے بااثر سابق رہنما ہن سین کا کہنا ہے کہ ان کے ملک نے جوابی کارروائی کی ہے، حالانکہ کمبوڈیا نے ابتدائی دو دنوں تک اس کی تردید کی تھی، جبکہ تھائی لینڈ فضائی اور زمینی حملوں کا اعلان کر رہا تھا۔
تھائی فوج کے مطابق پیر سے اب تک اس کے تین فوجی ہلاک اور 29 زخمی ہوئے ہیں، جبکہ کمبوڈیا کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ اس کے سات شہری ہلاک اور تقریباً 20 زخمی ہوئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 485 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 490 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 452 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 346 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 364 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 914 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8971 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4839 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3714 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3584 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2572 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2326 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C