تیونس کا شام کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان
👁️ 30 بار دیکھا گیا
تیونس کا شام کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان
تیونس (ڈیلی اردو/رائٹرز/اے ایف پی) تیونس نے عرب بہار کے دوران اسد حکومت کی جانب سے اپوزیشن کے خلاف ‘وحشیانہ کارروائی‘ پر بطور احتجاج شام کے ساتھ اپنے تعلقات منقطع کرلیے تھے۔ صدر قیس نے اب کہا ہے کہ وہ شام کیساتھ اپنے تعلقات بحال کرنا چاہتے ہیں۔
تیونس کے صدر قیس سعید نے جمعے کے روز کہا کہ وہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے کے بعد اب شام کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ سیاسی مخالفین کو کچلنے کی بشارالاسد حکومت کی کارروائیوں کے بعد تیونس نے شام کے ساتھ اپنے تعلقات منقطع کر لیے تھے۔
قیس سعید نے تیونس کے وزیر خارجہ نبیل عمار کے ساتھ بات چیت کے دوران، جسے جمعہ کی رات ٹیلی ویژن پر نشر کیا گیا، کہا کہ ”کوئی بھی چیز دمشق میں تیونس کے سفیر اور تیونس میں شام کے سفیر کی غیر موجودگی کا جواز پیش نہیں کرسکتی۔‘‘
قیس سعید نے اس سے قبل گزشتہ ماہ ”شام میں تیونس کی سفارتی نمائندگی کو بحال کرنے‘‘ کی اپنی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
سمت کی تبدیلی
تیونس کو طویل عرصے سے بہار عرب کی چند کامیاب کہانیوں میں سے ایک کے طور پر سراہا جاتا ہے،جب مظاہرین نے آمر صدر زین العابدین بن علی کا تختہ الٹ دیا تھا اور جمہوری انتخابات کا آغاز ہوا تھا۔
تیونس نے بعد ازاں سن 2012 میں شام میں جمہوریت حامی مظاہرین پر بشارالاسد کی وحشیانہ کارروائیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے شام کے سفیر کوملک بدر کر دیا تھا۔ شام میں یہ کارروائیاں بعد میں خانہ جنگی کی صورت اختیار کر گئیں۔
سن 2017 میں تیونس نے شام میں جنگ میں حصہ لینے والے تین ہزار سے زائد تیونسی عسکریت پسندوں کا پتہ لگانے کے لیے شام میں ایک محدود سفارتی مشن دوبارہ کھولا۔
سن 2019 میں اقتدار سنبھالنے والے قیس سعید نے جمعہ کے روز کہا، ”شام میں حکومت کا معاملہ صرف شامیوں سے تعلق رکھتا ہے۔‘‘
حالیہ مہینوں میں تیونس کے ہزاروں شہریوں نے اقتدار پر سعید کے قبضے کے خلاف کئی بڑے احتجاجی مظاہرے کیے ہیں۔ سعید نے آئین میں کئی اہم تبدیلیاں کی ہیں جن کے بارے میں اپوزیشن جماعتوں، سول سوسائٹی کے گروپوں اور ٹریڈ یونینوں کا کہنا ہے کہ ان کی وجہ سے ملک کے آمریت کی طرف واپسی کا خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C