جاسوسی کا الزام: ایران نے سویڈن کا شہری گرفتار کرلیا
👁️ 54 بار دیکھا گیا
جاسوسی کا الزام: ایران نے سویڈن کا شہری گرفتار کرلیا
تہران (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/روئٹرز) ایران کی وزارت برائے انٹیلی جنس نے جاسوسی کے الزام میں ایک سویڈش شہری کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب چند روز پہلے ہی سویڈن نے اپنے شہریوں کو ایران کا غیر ضروری سفر کرنے سے خبردار کیا تھا۔
ایران کی ایرنا نیوز ایجنسی نے گرفتار شدہ شخص کا نام تو نہیں بتایا تاہم ایرانی وزارت برائے انٹیلی جنس کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے، ”سویڈن کے ایک جاسوس کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔‘‘ تاہم یہ بھی نہیں بتایا گیاکہ مذکورہ شخص کو کب اور کہاں سے گرفتار کیا گیا ہے۔
سویڈن کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ اس کیس سے آگاہ ہے، ”یہ ایک معلوم کیس ہے، جس پر وزارت خارجہ کچھ عرصے سے کام کر رہی ہے۔‘‘
قبل ازیں مئی میں سویڈش وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ ایران میں اس کے ایک شہری کو گرفتار کیا گیا ہے تاہم اس وقت ایران نے کسی بھی ایسی گرفتاری کا اعلان نہیں کیا تھا۔
ایران کی نیم سرکاری فارس نیوز ایجنسی نے وزارت برائے انٹیلی جنس کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے، ”مشتبہ شخص اپنے مشکوک رویے اور رابطوں کی وجہ سے ایران کے کئی سابقہ دوروں کے دوران انٹیلی جنس وزارت کی نگرانی میں تھا۔ مشتبہ شخص نے ایسے علاقوں کا دورہ کیا، جو سیاحتی علاقوں سے باہر تھے۔‘‘
ایران کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ گرفتار شدہ شخص ایران چھوڑنے سے پہلے بھی متعدد مرتبہ ‘اسرائیل کے زیرقبضہ علاقوں کا دورہ‘ کر چکا ہے۔
قبل ازیں مذکورہ شہری کی گرفتاری کے چند روز پہلے ہی سویڈن نے ایران کی خراب ہوتی ہوئی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے شہریوں کو کہا تھا کہ وہ ایران کے سفر سے اجتناب برتیں۔
سویڈن اور ایران کے درمیان تعلقات اس وقت سے کشیدہ ہیں، جب سویڈن نے ایک سابق ایرانی اہلکار کو جنگی جرائم کے الزام کے تحت حراست میں لے کر ان پر مقدمہ چلایا۔ اس سابق ایرانی اہلکار پر 1980ء کی دہائی میں ایک ایرانی جیل میں سیاسی قیدیوں کو بڑے پیمانے پر پھانسیاں اور اذیت دینے جیسے الزامات ہیں۔
رواں سال 14 جولائی کو سویڈن کی ایک عدالت نے حامد نوری نامی شخص کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔
ایران نے اس سویڈش عدالت کے اس فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ‘سیاسی انتقامی مقدمہ‘ ہے اور اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔
ایران کی سکیورٹی فورسز نے حالیہ برسوں میں درجنوں غیر ملکیوں اور دوہری شہریت رکھنے والوں کو جاسوسی اور سکیورٹی سے متعلق الزامات میں گرفتار کیا ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیمیں الزام عائد کرتی ہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایسی گرفتاریوں کے ذریعے دوسرے ممالک سے مراعات حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ تہران حکومت ان الزامات کی تردید کرتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7406 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5127 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C