جامشورو: کوٹری میں بم نصب کرتے ہوئے پھٹ گیا، دہشت گرد ہلاک
👁️ 34 بار دیکھا گیا
جامشورو: کوٹری میں بم نصب کرتے ہوئے پھٹ گیا، دہشت گرد ہلاک
جامشورو (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے ضلع جامشورو کے شہر کوٹری میں ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے قریب ایک مشتبہ شخص دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) لے جاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق جامشورو کے علاقے کوٹری میں سڑک کنارے بم دھماکا ہوا۔ دھماکے میں بم نصب کرنے والا مارا گیا۔
پولیس کے مطابق کوٹری سائٹ ڈپٹی کمشنر آفس کے قریب دھماکا ہوا۔ بم کو سڑک کنارے نصب کرنے کی کوشش کی جارہی تھی کہ بم پھٹ گیا۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ ،پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق بم ریموٹ کنٹرول الیکٹرک ڈیوائس سے منسلک تھا۔ ہلاک ہونے والا شخص بم نصب کرتے ہوئے دھماکے سے ہلاک ہوا۔
پولیس اور انتظامیہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے مقتول کی شناخت اللہ بخش کھوکھر ولد مولا بخش کے نام سے کی ہے اور اس کے والد سائٹ پولیس اسٹیشن کوٹری میں بطور اے ایس آئی تعینات ہیں۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1555101875715948545?t=vHvJMX7EcKKCZAOZAMMQAA&s=19
جامشورو کے ایس ایس پی جاوید بلوچ نے بتایا کہ ملزم پانچ ماہ قبل لاپتا ہوا تھا لیکن اس کے اہلخانہ نے پولیس میں رپورٹ نہیں کی تھی، ان کے ہاتھ میں آئی ای ڈی پھٹ گیا جس کے نتیجے میں اس کے ہاتھ کا ایک ٹکڑا اڑ گیا۔
اس کے پاس ایک ریموٹ کنٹرول بھی تھا جسے اس ڈیوائس کو پھٹنے کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔
محکمہ انسداد دہشت گردی نے اب تک کوئی مقدمہ درج نہیں کیا۔
بی ڈی ایس کے مطابق بم ریموٹ کنٹرول الیکٹرک ڈیوائس سے منسلک تھا۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ آئی ای ڈی بنانے کے لیے کنستر میں تقریباً 200 سے 300 گرام دھماکا خیز مواد اور بال بیئرنگ کا استعمال کیا گیا تھا، ڈپٹی کمشنر آفس سے کچھ فاصلے پر اس علاقے سے مین لائن اپ اور ڈاؤن کنٹری ریلوے ٹریک بھی گزر رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : تعز، لحج اور مارب کے محاذوں پر شدید لڑائی، بڑی تعداد میں ہلاکتیں اور نقصانات کی اطلاعات
19/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
ایران نے مذاکرات کے لیے شرائط امریکہ تک پہنچا دیں، ٹرمپ کے جواب کا انتظار ہے: محسن رضائی
19/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
باب المندب کے قریب حوثیوں کی عسکری سرگرمیاں، ایرانی ماہرین کی آمد اور ریڈار تنصیب کا دعویٰ
19/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایران میں اسرائیلی جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دے دی گئی
19/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں داعش سے وابستہ اہم کمانڈر گرفتار، 3 سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کا الزام
19/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
ریاض ایئرپورٹ کے قریب دھواں اور آگ کے شعلے، پروازوں کا شیڈول متاثر
19/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26319 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15562 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11846 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9157 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7442 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5212 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C