03/May/2026

جرمنی سے 5 ہزار امریکی فوجیوں کے انخلا پر نیٹو کی تشویش، تفصیلات طلب

👁️ 173 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
جرمنی سے 5 ہزار امریکی فوجیوں کے انخلا پر نیٹو کی تشویش، تفصیلات طلب

جرمنی سے 5 ہزار امریکی فوجیوں کے انخلا پر نیٹو کی تشویش، تفصیلات طلب

برسلز (ڈیلی اردو/اے ایف پی) مغربی دفاعی اتحاد نیٹو نے ہفتے کے روز کہا کہ وہ جرمنی سے پانچ ہزار امریکی فوجیوں کے انخلا کے فیصلے کی تفصیلات سمجھنے کے لیے امریکہ کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ مشرق وسطیٰ کی جنگ کے باعث ٹرانس اٹلانٹک تعلقات میں دراڑ گہری ہوتی جا رہی ہے۔

 

اس پیش رفت پر جرمن وزیر دفاع بورس پسٹوریئس نے کہا ہے کہ جرمنی سے ہزاروں امریکی فوجیوں کے انخلا کے اعلان کے باوجود امریکہ اور جرمنی کے مشترکہ فوجی مفادات برقرار ہیں۔

 

پسٹوریئس نے  ہفتے کے روز جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’’یورپ اور خاص طور پر جرمنی میں، امریکی فوج کی موجودگی ہمارے اور امریکہ دونوں کے مفاد میں ہے۔‘‘

 

پسٹوریئس نے مزید کہا کہ جرمنی سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا فیصلہ غیر متوقع نہیں بلکہ ’’متوقع‘‘ تھا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ  نیٹو کو مزید ’’یورپی‘‘ بننا ہو گا تاکہ ٹرانس اٹلانٹک اتحاد مضبوط رہے، ’’ہم یورپی ممالک کو اپنی سکیورٹی کی ذمہ داری زیادہ خود سنبھالنا ہو گی۔‘‘

 

 دریں اثنا نیٹو کے ترجمان نے کہا کہ یہ اتحاد جرمنی میں امریکی افواج کے انخلا کے منصوبے کی تفصیلات جاننے کے لیے امریکہ کے ساتھ رابطے میں ہے۔ 

 

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ پیش رفت اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ یورپ کو دفاع پر مزید سرمایہ کاری اور مشترکہ سکیورٹی کی ذمہ داری میں زیادہ حصہ ڈالنا ہو گا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C