جرمنی میں چاقو حملہ، ایک شامی شخص کا اعتراف جرم
👁️ 77 بار دیکھا گیا
جرمنی میں چاقو حملہ، ایک شامی شخص کا اعتراف جرم
برلن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے ایف پی) جرمن پولیس کے مطابق ایک شامی شخص نے زولنگن میں جمعے کے روز ہوئے چاقو حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے خود کو پولیس کے حوالے کیا ہے۔ اس چاقو حملے میں تین افراد ہلاک اور دیگر 8 زخمی ہو گئے تھے۔
جمعے کے روز جرمن صوبے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کے شہرزولنگن شہر میں ایک اسٹریٹ فیسٹیول میں ہزاروں افراد شریک تھے، جب ایک حملہ آور نے چاقو کے ذریعے وہاں لوگوں کو نشانہ بنانا شروع کیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس حملے میں دو مرد اور ایک خاتون ہلاک ہوئے، جن کی عمریں چھپن، سڑسٹھ اور چھپن برس تھیں۔ حکام کے مطابق اس واقعے میں زخمی ہونے والے آٹھ افراد میں سے چار کی حالت اب بھی تشویش ناک ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایک 26 سالہ شامی شہری نے خود کو پولیس کے حوالے کیا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ یہ حملہ اس نے کیا۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اس سے قبل پولیس نے حملے کے مقام سے کچھ ہی فاصلے پر واقعے سیاسی پناہ کے متلاشی افراد کے ایک ہوسٹل سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا تھا۔
صوبائی وزیرداخلہ ہیربرٹ روئل کے مطابق پولیس کے پاس زیرحراست شخص کے اس حملے سے تعلق کے شواہد موجود ہیں۔ جرمن اخبارات بلڈ اور شپیگل کے مطابق یہ مشتبہ شخص دسمبر 2022 میں جرمنی پہنچا اور اس کے پاس جنگ زدہ ملک شام کے باشندوں کے لیے مخصوص امیگریشن اسٹیٹس ہے۔ اخبارات کا کہنا ہے کہ سکیورٹی ادارے اس شخص کے شدت پسندی سے تعلق کا علم نہیں رکھتے تھے۔
جمعے کی شب زولنگن شہر کی 650ویں سالگرہ کے موقع پر ‘جشن تنوع‘ جاری تھا، جس میں ہزاروں افراد شریک تھے۔ 7 اکتوبر کو اسرائیل میں حماس کے دہشت گردانہ حملے اور اس کے بعد غزہ میں جاری جنگ کے تناظر میں جرمنی میں پہلے ہی ہائی الرٹ ہے جب کہ اس سے قبل بھی جرمن اسٹریٹ فیسٹیولز حملوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔
رواں برس مئی میں ایک چاقو حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ پانچ دیگر افراد زخمی ہو گئے تھے۔ جرمن شہر منہائم میں یہ حملہ ایک انتہائی دائیں بازو کی ریلی پر کیا گیا تھا جب کہ اس کے اس حملے کے درپردہ اسلامی شدت پسندانہ عنصر سامنے آیا تھا۔
زولنگن میں ہوئے حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم ‘اسلامک اسٹیٹ‘ نے اپنے پروپیگنڈا بازو عماق کے ذریعے قبول کی ہے۔ اس دہشت گرد تنظیم نے دعویٰ کیا ہے، ”زولنگن میں مسیحیوں کے اجتماع پر حملہ کرنے والا اسلامک اسٹیٹ کا سپاہی ہے۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7522 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C