جرمنی میں چاقو حملے کے بعد افغان باشندوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ
👁️ 142 بار دیکھا گیا
جرمنی میں چاقو حملے کے بعد افغان باشندوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ
برلن (ڈیلی اردو/اے ایف پی) جرمنی میں افغان پناہ گزین کی جانب سے چاقو کے حملے میں پولیس اہلکار کی ہلاکت اور 5 افراد کے زخمی ہونے کے بعد جرمنی افغان باشندوں کو ملک بدر کرنے کی اجازت دینے سے متعلق غورکررہا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق جرمنی کے وزیر داخلہ نینسی فیسر نے صحافیوں کو بتایا کہ سنگین جرائم میں ملوث افراد کو واپس افغانستان بھیجنے کی اجازت دینے کے لیے گزشتہ کئی ماہ سے جائزہ لے رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ میرے لیے یہ بات بالکل واضح ہے کہ جو لوگ جرمنی کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، انہیں فوری طور پر ملک بدر کیا جانا چاہیے۔
جرمن وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ ہم جرائم میں ملوث عناصر اور خطرناک لوگوں کو شام اور افغانستان ڈی پورٹ کرنے کے طریقے تلاش کرنے کی ہرممکن کوشش کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ 2021 میں طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد سے جرمنی سے افغانستان میں ملک بدری مکمل طور پر روک دی گئی ہے۔
تاہم، 25 سالہ افغان باشندے کی جانب سے جرمنی کے مغربی شہر مانہیم میں اسلام مخالف ریلی کے دوران لوگوں پر چاقو سے حملہ کرنے کے الزام کے بعد ڈی پورٹ کا عمل دوبارہ شروع کرنے پر بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔
وہاں موجود ایک پولیس اہلکار نے جب حملہ آور کو روکنے کی کوشش کی تو اس بار متعدد بار چاقو سے وار کیے گئے جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔
اس کے علاوہ، اسلام مخالف مہم چلانے والے گروپ ’پیکس یورپا‘ کی جانب سے نکالی گئی ریلی میں شریک 5 افراد بھی چاقو کے وار سے زخمی ہوئے۔
اس حملے کے بعد یورپی انتخابات کے دوران امیگریشن پر عوامی بحث کا آغاز ہوا اور مجرموں کو ملک سے نکالنے کی کوششوں کو وسعت دینے کے لیے زور دیا ہے۔
حملہ آور کا نام سلیمان عطائی بتایا گیا جو مارچ 2013 میں ایک پناہ گزین کے طور پر جرمنی آیا تھا۔
جرمن روزنامہ بِلڈ کے مطابق سلیمان عطائی صرف 14 سال کی عمر میں اپنے بھائی کے ساتھ جرمنی آیا تھا، اسے ابتدا میں سیاسی پناہ دینے سے انکار کر دیا گیا تھا، لیکن اس کی عمر کی وجہ سے ملک بدر نہیں کیا گیا۔
اسپیگل ہفتہ وار کے مطابق سلیمان نے جرمنی میں اپنی تعلیم حاصل کی اور 2019 میں ترک نژاد جرمن خاتون سے شادی کی، جس سے اس کے 2 بچے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 200 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 161 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 246 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 298 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8969 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4828 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3638 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3580 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2323 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C