جرمن حکام نے ایران اور حزب اللہ کے زیر کنٹرول ”اسلامک سینٹر ہیمبرگ” پر پابندی عائد کردی
👁️ 115 بار دیکھا گیا
جرمن حکام نے ایران اور حزب اللہ کے زیر کنٹرول ”اسلامک سینٹر ہیمبرگ” پر پابندی عائد کردی
برلن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے ایف پی) جرمن حکام نے اسلامک سینٹر ہیمبرگ (آئی زیڈ ایچ) پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ ایک ایسا ادارہ ہے، جسے جرمن انٹیلی جنس حکام ایران اور حزب اللہ کے زیر کنٹرول سمجھتے ہیں۔ اس سینٹر کا جرمنی میں کتنا بڑا نیٹ ورک ہے؟
جرمنی میں اسلامک سینٹر ہیمبرگ پر یہ پابندی آج بروز بدھ کو عائد کی گئی ہے۔ اس پابندی سے اس سینٹر کے ساتھ ساتھ اس سے منسلک پانچ دیگر تنظیمیں بھی متاثر ہوئی ہے۔ جرمن پولیس اہلکاروں نے آج صبح سویرے ہیمبرگ کی امام علی مسجد کے ساتھ ساتھ جرمنی کی آٹھ دیگر ریاستوں میں میں بھی آئی زیڈ ایچ سے منسلک عمارات کی تلاشی لی۔
آج صبح درجنوں پولیس اہلکاروں کو ہیمبرگ میں امام علی مسجد، جسے نیلی مسجد بھی کہا جاتا ہے، کا گھیراؤ کرتے دیکھا گیا۔ آئی زیڈ ایچ کی طرف سے چلائی جانے والی یہ شیعہ مسجد شمالی جرمن شہر ہیمبرگ کی آلسٹر جھیل کے کنارے پر واقع ہے۔ نیوز ایجنسی ڈی پی اے کے ایک رپورٹر کے مطابق آج صبح ہی برلن کے ٹیمپل ہوف نامی علاقے میں بھی کئی پولیس اہلکاروں نے ایک شیعہ تنظیم کی عمارت پر چھاپہ مارا۔
پابندی کیوں عائد کی گئی؟
جرمنی کی داخلی انٹیلی جنس سروس نے آئی زیڈ ایچ کو ایک انتہا پسند تنظیم قرار دیا ہے۔ جرمن وزارت داخلہ کے ایک بیان کے مطابق آئی زیڈ ایچ نے جارحانہ اور عسکری طریقے سے ایرانی ”انقلابی رہنما‘‘ اور نام نہاد ”اسلامی انقلاب‘‘ کے نظریے کو جرمنی میں پھیلایا ہے۔
جرمن وزیر داخلہ نینسی فیزر نے یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ اس پابندی سے شیعہ مسلک کے پرامن اعمال واضح طور پر متاثر نہیں ہوں گے، ”میرے لیے یہاں ایک واضح فرق کرنا بہت ضروری ہے۔ ہم کسی مذہب کے خلاف کام نہیں کر رہے ہیں۔‘‘
جرمن وزارت داخلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئی زیڈ ایچ ایک انتہا پسند اسلامی تنظیم ہے، جو غیر آئینی اہداف کا تعاقب کرتی ہے۔ جرمن وزیر داخلہ کے مطابق اس تنظیم کی طرف سے فروغ دیے جانے والے نظریات کا مقصد خواتین کے حقوق، ایک آزاد عدلیہ اور جمہوری جرمن ریاست کو نقصان پہنچانا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا، ”اس کے علاوہ اسلامک سینٹر ہیمبرگ اور اس سے منسلک تنظیمیں (حزب اللہ) کے دہشت گردوں کی حمایت کرتے ہیں اور جارحانہ سامیت دشمنی پھیلاتے ہیں۔‘‘ جرمنی میں گزشتہ کئی برسوں سے آئی زیڈ ایچ پر پابندی عائد کرنے کے مطالبات کیے جا رہے تھے۔
آئی زیڈ ایچ کا نیٹ ورک کتنا بڑا ہے؟
جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق مجموعی طور پر چار شیعہ مساجد کو پابندی کے حصے کے طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ جرمنی میں تقریباً 150 سے 200 شیعہ سینٹرز موجود ہیں۔ آئی زیڈ ایچ کو یورپ میں تہران کے لیے ایک اہم پروپیگنڈہ مرکز سمجھا جاتا ہے۔ جرمنی کی داخلی انٹیلی جنس سروس کی ریاستی شاخ سن 1990 کی دہائی سے اس تنظیم کی نگرانی کر رہی ہے۔
جاری ہونے والے بیان کے مطابق پابندی عائد ہونے کے بعد آٹھ صوبائی ریاستوں میں مجموعی طور پر 53 عمارات کی تلاشی لی گئی ہے۔ آج بڑے پیمانے پر یہ آپریشن قبل ازیں نومبر میں جرمنی بھر میں تقریباً 50 عمارات کی تلاشی لینے کے بعد کیا گیا ہے۔ تب نومبر میں بھی آئی زیڈ ایچ سینٹر کی تلاشی لی گئی تھی۔ اس وقت جرمن پولیس کی جانب سے کافی زیادہ مواد ضبط کیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 225 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 278 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 179 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 157 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 266 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 322 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8970 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4830 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3665 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3581 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C