جعلی شناختی کارڈز کیس: 120 نادرا ملازمین کو برطرف کردیا گیا
👁️ 101 بار دیکھا گیا
جعلی شناختی کارڈز کیس: 120 نادرا ملازمین کو برطرف کردیا گیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) مشکوک شناختی کارڈ کی چھان بین کا عمل مکمل ہوگیا، نادرا نے غیرقانونی پروسیسنگ سے بنائے گئے ایک لاکھ 55 ہزار شناختی کارڈز کو جعلی قرار دیکرضبط کر لیا۔
نادرا کی جانب سے 603 غیرملکیوں کو بھی قومی شناختی کارڈز جاری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ حساس اداروں کی رپورٹس پر جعل سازی اور غیر قانونی پروسیسنگ سے غیر ملکیوںکو جا ری کیے گئے تمام شناختی کارڈز کو ڈیجیٹل بنیادوں پر ضبط کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکو موصول دستاویز کے مطابق حساس اداروں کی رپورٹس پر نادرا کی جانب سے ساڑھے 3 لاکھ سے زائد شناختی کارڈز کو مشکوک قرار دیتے ہوئے بلاک کیا تھا، حساس اداروںکی جانب سے مشکوک قرار دیئے جانے والے قومی شناختی کارڈز کی چھاب بین مکمل ہونے پر ملک بھرکے 149 اضلاع میں ایک لاکھ پچپن ہزار قومی شناختی کارڈز کو جعلی قرار دیدیا گیا ہے۔
نادرا کی جانب سے سندھ کے27 اضلاع میں 46 ہزار907، خیبرپختونخوا کے 25 اضلاع میں 37 ہزار 618، پنجاب کے 36 اضلاع میں 35 ہزار 63، بلوچستان کے31 اضلاع میں 23 ہزار 519 شناختی کارڈز جعلی اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ڈیجیٹل بنیادوں پر ضبط کیا گیا ہے۔
دستاویزکے مطابق دوران تحقیقات اسلام آباد کے 3 ہزار 603، جبکہ 13 قبائلی اضلاع میں 5 ہزار 866 ، آزاد جموں کشمیر کے 10 اضلاع میں 1 ہزار 427 جبکہ گلگت بلتستان کے 6 اضلاع میں 76 شناختی کارڈز غیرقانونی پروسیسنگ اورجعلی سازی کے ذریعے بنائے جانے کی تصدیق ہونے پرمستقبل بنیادوں کرضبط کر لئے گئے ہیں۔
نادرا کی جانب سے انہتائی پیچیدہ اور روٹین کیسزکی چھان بین کے بعد افرادکی عدم موجودگی پر 30 ہزار 528 جبکہ اپنی شناختی دستاویزفراہمی میں ناکامی پر 1 لاکھ 24 ہزار 518 افراد کے شناختی کارڈز ضبط کیے گئے۔
دستاویز کے مطابق صوبہ سندھ کا دارالخلافہ اور پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی پانچوں اضلاع میں مجموعی طورپرساڑھے 40ہزار جعلی شناختی کارڈز نکلے، خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالخلافہ کے پشاور ضلع میں 20 ہزار 754 جبکہ پنجاب کے راولپنڈی ضلع میں 8 ہزار 585 اور بلوچستان کے کوئٹہ ضلع میں چھان بین کے دوران 8 ہزار 195جعلی شناختی کارڈز نکالے گئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
19/June/2026 👁️ 164 بار دیکھا گیا
ایرانی سپریم لیڈر نے امریکہ سے براہِ راست مذاکرات کی اجازت دے دی
19/June/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
باجوڑ: دہشت گردوں نے گرلز ہائی اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا
19/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
ایران نے معاہدہ توڑا تو فوجی کارروائی اور بحری ناکہ بندی دوبارہ ہوگی، امریکی وزیر دفاع
19/June/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، 3 اہلکار زخمی
19/June/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
لبنان میں اسرائیلی کارروائی میں تین افراد ہلاک
18/June/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8837 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4578 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3283 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2461 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1907 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C