جنوبی افریقہ میں دو بارز میں فائرنگ، 19 افراد ہلاک
👁️ 68 بار دیکھا گیا
جنوبی افریقہ میں دو بارز میں فائرنگ، 19 افراد ہلاک
کیپ ٹاؤن (ڈیلی اردو) جنوبی افریقہ میں دو مقامات پر بارز میں فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں پولیس کے مطابق 19 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
فائرنگ کا پہلا واقعہ جوہانسبرگ شہر کے مضافات میں واقع سویٹو ٹاؤن میں پیش آیا جہاں 15 افراد ہلاک ہوئے جب کہ دوسرا واقعہ پیٹرمارٹزبرگ شہر کے سویٹ واٹرز ٹاؤن شپ کی بار میں پیش آیا، جس میں چار افراد جان سے گئے۔
Gunmen kill 19 people in 'random' bar shootings in South Africa https://t.co/S3DZHrn31y pic.twitter.com/gaQX4UHJ2C
— Reuters (@Reuters) July 10, 2022
پولیس کا کہنا ہے سویٹو میں لوگ رات میں لطف اندوز ہو رہے تھے کہ منی بس ٹیکسی میں آئے حملہ آوروں نے بارپر فائرنگ شروع کردی۔
خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ان اطلاعات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب کچھ افراد کا ایک گروہ منی بس ٹیکسی میں آیا اور انہوں نے بار کے کچھ لوگوں پر فائرنگ کردی۔
BREAKING: South Africa police say a shooting at a tavern in Johannesburg’s Soweto township has killed 14 people and left three others in critical condition. https://t.co/zbi4849KhU
— AP Africa (@AP_Africa) July 10, 2022
فائرنگ کے واقعے میں کچھ افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
گاؤتینگ صوبے کے پولیس کمشنر لیفٹننٹ جنرل ایلیئس مویلا کا کہنا ہے کہ موقع سے ملنے والے گولیوں کے خول سے پتا چلتا ہے کہ افراد کے ایک گروہ نے بار پر فائرنگ کی۔
ایلیئس مویلا کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتا چلتا ہے کہ موقع پر موجود افراد لائسنس یافتہ بار میں خود ہی لطف اندوز ہو رہے تھے۔
خبررساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق مقامی پولیس افسر نونہلانہا کوبیکہ کا کہنا تھا کہ جب ہم جائے وقوع پر پہنچے تو 12 افراد گولیاں لگنے سے مرچکے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر 11 افراد کو اسپتال لے جایا گیا جہاں تین مزید ہلاک ہوگئے۔
ایلیئس مویلا کے بقول ان کے پاس ابھی اس بارے میں تفصیلات نہیں کہ ان افراد کو کیوں نشانہ بنایا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں نے جدید اسلحہ استعمال کیا اور وہ بغیر دیکھے فائرنگ کر رہے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ جس علاقے میں یہ واقع پیش آیا، وہاں بہت اندھیرا ہے، جس کی وجہ سے ان لوگوں کی تلاش مشکل ہے جو حملہ آوروں کی شناخت کر سکیں۔
نیشنل پولیس کی ترجمان کرنل دیماکٹسو سیلو کا کہنا ہے کہ حملے میں رائفلز اور نائن ایم ایم پستول استعمال کی گئیں۔
سویٹ واٹرز ٹاؤن شپ میں فائرنگ
قبل ازیں جنوبی افریقہ کے شہر پیٹر مارٹز برگ کے سویٹ واٹرز ٹاؤن شپ کی بار میں ہفتے کی رات نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دو افراد بار میں داخل ہوئے جنہوں نے وہاں فائرنگ شروع کر دی،جس سے دو افراد موقع پر جب کہ دو افراد اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے۔
پولیس کے مطابق واقع میں زخمی ہونے والے دیگر 8 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
فائرنگ کے اس واقع میں ہلاک ہونے والے افراد کی عمریں 30 سے 45 سال کے درمیان ہیں اور پولیس واقع کی تحقیقات کر رہی ہے۔
کوازلو نیٹل کے پولیس کمشنر جنرل نلہلا مخوانزائی کا کہنا ہے کہ ٹیم واقع کی تحقیقات کے لیے 24 گھنٹے کام کرے گی تاکہ فائرنگ کرنے والوں کو انجام تک پہنچایا جائے۔
بار میں ہونے والی فائرنگ مشرقی لندن کے شہر میں ہونے والے واقع کے دو ہفتوں بعد سامنے آئی ہے جب بار سے 21 نو عمر افراد کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔
حکام کی طرف سے ان اموات کی وجوہات اب تک نہیں بتائی گئیں۔ تاہم حکام کے مطابق نو عمر افراد کو نہ تو گولیاں ماری گئی تھیں اور نہ ہی وہ بھیڑ کے درمیان کچلے گئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7406 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5127 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C