جنوبی ایسٹونیا: نیٹو ممالک کی ایئر فورسز نے یوکرینی ڈرون مار گرایا
👁️ 370 بار دیکھا گیا
جنوبی ایسٹونیا: نیٹو ممالک کی ایئر فورسز نے یوکرینی ڈرون مار گرایا
برلسز (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) شمالی یورپ میں بالٹک کی جمہوریاؤں کے علاقے میں ’فضائی پولیس فورس‘ کا کام کرنے والے اور مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے رومانیہ کی ایئر فورس سے تعلق رکھنے والے ایک ایف سولہ جنگی طیارے نے جمہوریہ ایسٹونیا کی فضا میں منگل 19 مئی کے روز ایک ایسا مسلح ڈرون مار گرایا، جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ اسے روس پر حملے کے لیے یوکرین کی طرف سے بھیجا گیا تھا۔
نیٹو کے حکام نے بتایا کہ اس ڈرون کی بلندی اور پرواز کا رخ دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا تھاکہ اسے مار گرایا جائے۔ اس امر کی ایسٹونیا کے وزیر دفاع ہانو پیوکور نے بھی تصدیق کر دی ہے۔
ہانو پیوکور نے نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا، ’’ہماری رائے میں غالب امکان یہ ہے کہ یہ روسی یوکرینی جنگ میں روس میں کسی ہدف پر حملے کے لیے بھیجا گیا ایک یوکرینی جنگی ڈرون تھا۔‘‘
یہ تازہ واقعہ ایسے واقعات کی سلسلے کی نئی کڑی ہے، جن میں حالیہ مہینوں کے دوران یوکرین کی طرف سے روس پر حملوں کے لیے بھیجے گئے جنگی ڈرونز کئی مرتبہ نیٹو کے رکن کسی ملک کی فضا میں یا تو داخل ہو گئے تھے یا مار گرائے گئے تھے۔
منگل کے روز یہ واقعہ ایسے وقت پر پیش آیا، جب یوکرین روسکے خلاف اپنی جنگ میں روسی عسکری اہداف، خاص طور پر روسی علاقے میں توانائی کی تنصیبات پر اپنے ڈرون حملوں میں کافی تیزی لا چکا ہے۔
گزشتہ اتوار 17 مئی کو روسی حکام نے کہا تھا کہ روس میں بڑی تعداد میں یوکرینی ڈرونز کے ساتھ کیے جانے والے ایک بڑے حملے میں مجموعی طور پر کم ا زکم چار افراد مارے گئے تھے۔
ان میں سے تین افراد روسی دارالحکومت ماسکو کے نواح میں ہلاک ہوئے تھے جبکہ ان یوکرینی ڈرون حملوں میں ایک درجن سے زائد افراد زخمی بھی ہو گئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ترکیہ: استنبول میں سیکیورٹی اداروں کی کاروائی ،داعش سے مبینہ تعلق رکھنے والا شخص ہلاک
04/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں کارروائی، اسد دور کی معروف میڈیا شخصیت سنال الخضر گرفتار
04/September/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز میں شدید لڑائی، 80 سے زائد ہلاکتیں، کئی اہم مقامات پر قبضے اور واپسی
04/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
کشمیر: بھارتی سیکورٹی فورسز کی کاروائی ، ایک دہشتگرد ہلاک
04/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
بلوچستان : پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور ہلاک
04/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
قلات : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 12 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
04/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15523 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5065 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C