جنوبی وزیرستان اور جنڈولہ میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کرفیو نافذ، نقل و حرکت پر مکمل پابندی
👁️ 409 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان اور جنڈولہ میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کرفیو نافذ، نقل و حرکت پر مکمل پابندی
پشاور (ڈیلی اردو) ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل اور ضلع ٹانک کے سب ڈویژن جنڈولہ میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کل 24 جولائی بروز جمعرات صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اس دوران ہر قسم کی نقل و حرکت، بازاروں، مارکیٹوں اور تجارتی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔
برمل میں وانا تیارزہ گیٹ، کرب کوٹ، تنائی تا عزیز آباد چوکزامچن، خمرنگ، رغزئی، شولام تا وانا کے راستوں پر داخلہ سختی سے ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ صرف ایمرجنسی کی صورت میں پولیس یا سکیورٹی فورسز کی اجازت، شناختی کارڈ اور ضروری کاغذات کی فراہمی پر سفر کی اجازت ہوگی۔ اعلامیہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ سکیورٹی فورسز کی گاڑی نظر آنے کی صورت میں شہری اپنی گاڑی کو 100 میٹر فاصلے پر سڑک سے نیچے اتار لیں۔
ادھر ڈپٹی کمشنر تنویر خٹک کے مطابق جنڈولہ میں بھی کرفیو کے دوران کوڑ سے جنڈولہ تک مرکزی شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی، اور تمام دکانیں و مارکیٹیں مکمل طور پر بند رہیں گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق سے ایران کے لیے پروازیں اکتوبر میں بحال ہوں گی، خصوصی اجازت مل گئی
29/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
میانمار میں مختلف علاقوں میں جھڑپیں اور فضائی حملے، مجموعی طور پر 50 سے زائد ہلاکتیں
29/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
آسام : جماعت المجاہدین بنگلہ دیش سے وابستہ نیٹ ورک کے 6 ملزمان گرفتار
29/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
مستونگ کے کھڈکوچہ میں مدینہ ہوٹل دھماکے سے تباہ، قریبی املاک کو بھی نقصان
29/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
پاکپتن : دہشتگردی کی مبینہ کوشش ناکام، ٹی ٹی پی سے وابستہ شخص گرفتار
29/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
یمن : لحج کے ساحل پر حوثی میزائل حملہ، متعدد ہلاک و زخمی
29/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26344 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11877 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9207 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5312 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C