جنوبی وزیرستان: دہشت گردوں نے ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکار اغوا کر لیے
👁️ 12 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: دہشت گردوں نے ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکار اغوا کر لیے
پشاور (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل سراروغہ میں مسلح دہشت گردوں نے ایس ایچ او احمد شاہ سمیت چھ پولیس اہلکاروں کو اغوا کر لیا۔
ڈی پی او اپر وزیرستان کے مطابق ایس ایچ او سراروغہ احمد شاہ اپنے ساتھی اہلکاروں کے ہمراہ گولہ بارود کے دھماکے کے مقام سے واپس آ رہے تھے کہ راستے میں دہشت گردوں نے سڑک پر ناکہ بندی کر رکھی تھی۔
پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے اہلکاروں کی گاڑی روک کر ایس ایچ او احمد شاہ اور ان کے پانچ ساتھیوں کو اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
ڈی پی او نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لیے پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ مختلف مقامات پر ناکہ بندی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور اغوا کار دہشت گردوں کا سراغ لگانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق تاحال ایس ایچ او احمد شاہ اور دیگر مغوی اہلکاروں کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی، جس کے باعث اہل خانہ میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔
واقعے کے بعد سراروغہ اور گردونواح کے علاقوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایرانی جوہری تنصیبات کے معائنے پر فریقین کے متضاد بیانات
25/June/2026 👁️ 0 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: دہشت گردوں نے ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکار اغوا کر لیے
25/June/2026 👁️ 12 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے ایران میں اسٹارلنک سسٹمز اسمگل کیے، سابق وزیراعظم کا انکشاف
23/June/2026 👁️ 212 بار دیکھا گیا
اسرائیل پر غزہ میں فلسطینی بچوں کیخلاف نسل کشی کا الزام، اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ
23/June/2026 👁️ 169 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز پر ٹول قبول نہیں، امریکہ کا ایران کو واضح انتباہ
23/June/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان دورہ، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور خطے میں امن پر اتفاق
23/June/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8853 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4619 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3305 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2474 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2129 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1920 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C