جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا منصوبہ ناکام، بارود سے بھری گاڑی برآمد
👁️ 281 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا منصوبہ ناکام، بارود سے بھری گاڑی برآمد
وانا (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مبینہ خودکش حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا اور بارودی مواد سے بھری ایک ہائی ایس گاڑی برآمد کر کے ناکارہ بنا دی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گاڑی کو ایک باغ میں چھپا کر رکھا گیا تھا اور اسے دھماکہ خیز مواد سے بھرنے کے ساتھ عام مسافر وین کی شکل دی جا رہی تھی تاکہ سیکیورٹی چیکنگ سے بچا جا سکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی کو وانا اور گردونواح کے گنجان آباد علاقوں میں استعمال کرنے کا منصوبہ تھا، تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے ناکارہ بنا دیا۔
حکام کے مطابق کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا جبکہ علاقے میں مزید سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔
سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن جانے اور حوثیوں کی مبینہ مدد کی کوشش، امریکی محکمہ توانائی کے انجینئر گرفتار
02/October/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
ایران میں مذاکرات کے لیے کس سے رابطہ کیا جائے؟ ٹرمپ نے قیادت پر سوال اٹھا دیا
02/October/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
کرم فرقہ وارانہ کشیدگی میں سرگرم ٹی ٹی پی کاظم گروپ کا کمانڈر قطر میں گرفتار
02/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا پولیس میں 17 ہزار اہلکاروں کی کمی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 4 ہزار سے زائد اہلکار ہلاک
02/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی میں دہشتگرد گروپوں کے درمیان مسلح جھڑپ، 4 ہلاکتوں کی اطلاع
02/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
افغانستان سے آنے والی دہشتگردی کے خلاف کارروائی پاکستان کا دفاعی حق ہے، کور کمانڈرز کانفرنس
02/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7488 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5342 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C