جنوبی وزیرستان میں دھماکا، ایک ہی خاندان کے 3 بچے ہلاک، 2 زخمی
👁️ 251 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں دھماکا، ایک ہی خاندان کے 3 بچے ہلاک، 2 زخمی
وانا (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل وانا کے علاقے غوا خوا میں رات گئے ایک موٹرسائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے تین بچے ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دھماکہ صدام حسین کے گھر کے باہر کھڑی موٹرسائیکل میں ہوا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک نامعلوم شخص موٹرسائیکل گھر کے باہر کھڑی کر کے گیا تھا، جس کے کچھ دیر بعد زوردار دھماکہ ہوا۔
واقعے میں ہلاک ہونے والوں میں 15 سالہ شاہ حسین ولد حسن، 7 سالہ سنایا بی بی دختر صدام حسین اور 8 سالہ سورین بی بی دختر صدام حسین شامل ہیں، جبکہ دو بچے شدید زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں اور واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔
علاقہ مکینوں نے اس افسوسناک واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ دار عناصر کو فوری طور پر گرفتار کر کے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن جانے اور حوثیوں کی مبینہ مدد کی کوشش، امریکی محکمہ توانائی کے انجینئر گرفتار
02/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
ایران میں مذاکرات کے لیے کس سے رابطہ کیا جائے؟ ٹرمپ نے قیادت پر سوال اٹھا دیا
02/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
کرم فرقہ وارانہ کشیدگی میں سرگرم ٹی ٹی پی کاظم گروپ کا کمانڈر قطر میں گرفتار
02/October/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا پولیس میں 17 ہزار اہلکاروں کی کمی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 4 ہزار سے زائد اہلکار ہلاک
02/October/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی میں دہشتگرد گروپوں کے درمیان مسلح جھڑپ، 4 ہلاکتوں کی اطلاع
02/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
افغانستان سے آنے والی دہشتگردی کے خلاف کارروائی پاکستان کا دفاعی حق ہے، کور کمانڈرز کانفرنس
02/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7488 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5342 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C