23/July/2026

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک

👁️ 150 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک

وانا (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں نامعلوم مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔

 

ڈیلی اردو کے مطابق واقعہ جنوبی وزیرستان کے علاقے سرویکئی میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس اہلکار کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

 

ذرائع کے مطابق تھانہ سرویکئی کے محرر مہران محسود پولیس اسٹیشن سے اپنے گھر جا رہے تھے کہ راستے میں گھات لگائے دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کردی۔

 

فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

 

واقعے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے مختلف مقامات پر کارروائیاں جاری ہیں۔

 

حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں اور حملے میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔  جبکہ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C