جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، پاکستانی طالبان کے مرکز سے 16 آئی ای ڈیز برآمد
👁️ 245 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، پاکستانی طالبان کے مرکز سے 16 آئی ای ڈیز برآمد
وانا (ل و) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں سکیورٹی فورسز اور پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے ایک مرکز سے 16 عدد دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈیز) برآمد کر لیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ کارروائی قلندر آباد ٹاور کے قریب کی گئی جہاں کالعدم تنظیم کے کمانڈر ملنگ وزیر کے زیر استعمال ایک مرکز کی نشاندہی ہوئی۔ فورسز نے چھاپہ مار کر مرکز سے آئی ای ڈیز کو برآمد کیا، جنہیں بعد ازاں بم ڈسپوزل یونٹ نے ناکارہ بنایا۔
سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید سرچ آپریشن جاری ہیں تاکہ ممکنہ دہشت گردی کے خطرات کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔
تیارزہ میں فائرنگ سے دو افراد کی ٹارگٹ کلنگ
دوسری جانب جنوبی وزیرستان کی تحصیل تیارزہ کے علاقے خیسورہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ملک رابوت خان سمیت دو افراد کو ہلاک کر دیا۔
پولیس کے مطابق حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ ان کی موٹرسائیکل تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر گر گئی۔ حادثے کے نتیجے میں ایک حملہ آور زخمی ہوا اور موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔
پولیس نے ہلاک ہونے والے حملہ آور کی شناخت شروع کر دی ہے اور واقعہ گاؤں شین غونڈائی میں پیش آیا۔ علاقے میں فوری طور پر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کے زمرے میں آتا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سوات: کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش حملہ، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک، 30 زخمی
03/August/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
ہنگو میں انٹیلیجنس آپریشن، ٹی ٹی پی کا مطلوب کمانڈر امیر معاویہ ہلاک
03/August/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 54 دہشت گرد گرفتار
03/August/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
پشاور میں پولیس موبائل پر بم حملہ، دو اہلکار زخمی
02/August/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں جھڑپ، میجر ہلاک، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے: آئی ایس پی آر
02/August/2026 👁️ 300 بار دیکھا گیا
حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے تک غزہ سے فوجی انخلا ممکن نہیں، اسرائیل کا مؤقف
02/August/2026 👁️ 519 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9005 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4889 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 4535 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3755 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3627 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2614 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C