جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی پوسٹ پر خودکش حملہ ناکام، 4 دہشت گرد ہلاک
👁️ 64 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی پوسٹ پر خودکش حملہ ناکام، 4 دہشت گرد ہلاک
وانا (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کے کری کوٹ میں سکیورٹی فورسز نے خودکش حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے سکیورٹی فورسز کی پوسٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔
پاکستان کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں کے لیے "خوارج" کی اصطلاح استعمال کرتا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج سے وابستہ دہشت گردوں نے کری کوٹ پوسٹ پر حملے کے لیے خودکش گاڑی استعمال کی، تاہم سکیورٹی فورسز کے الرٹ اور مؤثر دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور گاڑی کو نشانہ بنا دیا، جس کے نتیجے میں خودکش حملے کی کوشش ناکام ہو گئی۔
سکیورٹی حکام کے مطابق کارروائی کے دوران فورسز کو کسی قسم کا جانی نقصان نہیں پہنچا۔ حملے کی کوشش ناکام بنانے کے بعد دہشت گردوں اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں خودکش حملہ آور سمیت چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق فتنہ الخوارج سے تھا، جبکہ علاقے میں موجود دیگر ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق کری کوٹ وانا پوسٹ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ یہ پوسٹ دہشت گرد عناصر کی نقل و حرکت کی نگرانی اور وانا بازار کی جانب ممکنہ پیش قدمی روکنے میں بھی مؤثر ثابت ہو رہی ہے، جس کے باعث دہشت گردوں نے اسے نشانہ بنانے کی کوشش کی۔
حکام کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی سے وابستہ دہشت گرد گروہ حالیہ کارروائیوں میں ناکامیوں کے بعد سکیورٹی فورسز کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم بروقت کارروائیوں کے باعث ان کے عزائم ناکام بنائے جا رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 8 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
17/July/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
بنوں میں تین نامعلوم افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
17/July/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی پوسٹ پر خودکش حملہ ناکام، 4 دہشت گرد ہلاک
17/July/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
بنوں میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک
17/July/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
بنوں میں تھانہ میریان پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، 4 حملہ آور ہلاک
16/July/2026 👁️ 162 بار دیکھا گیا
بلوچستان: ہرنائی سے انسپکٹر سمیت چار سکیورٹی اہلکاروں کی لاشیں برآمد
16/July/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8946 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4786 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3557 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2621 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2550 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2308 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C