جنوبی وزیرستان میں مبینہ ڈرون حملہ، 2 بچے ہلاک، ایک زخمی
👁️ 27 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں مبینہ ڈرون حملہ، 2 بچے ہلاک، ایک زخمی
اسلام آباد (ش ح ط) معتبر ذرائع کے مطابق اطلاعات صوبہ خیبر پختون خوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے زنگاڑہ خدر خیل میں مبینہ ڈرون حملے میں شاہد اللہ اور الہام اللہ نامی بچے ہلاک ہوگئے۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1636041416475398144?t=4d2iZtToitX1O33kHIdZ4g&s=19
ذرائع کے مطابق علاقہ زنگاڑا کے خدرخیل مارکیٹ ایریا میں مبینہ ڈرون حملہ ہوا ہے جس میں 5 سالہ دو بچے ہلاک ہوگئے جبکہ ایک بچہ زخمی ہوا ہے۔
مقامی ذرائع نے مزید بتایا کہ زخمی بچوں کو فوری طور پر سراروغہ ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ ایک بچہ راستے میں اور دوسرا ہسپتال پہنچتے ہی جان کی بازی ہار گئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق حملے کے بعد بھی جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں ڈرون پروازوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق ڈرون حملے کے دھماکے سے پورے علاقے میں سخت خوف ہراس پھیل گیا۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈرون طیاروں کی فضا میں ایک مخصوص آواز ہوتی ہے اور یہ آوازیں آج شام سے ہی سراروغہ ایریا میں بھی سنی جارہی تھی۔
https://twitter.com/SenatorMushtaq/status/1636056591341441024?t=m90rEQrXzpfMLT7D5fzTtw&s=19
مبینہ ڈرون حملے کے حوالے سے سرکاری سطح پر مصدقہ اطلاعات موصول نہیں ہوئیں اور نہ ہی مقامی ضلع انتظامیہ نے اسکی تصدیق کی ہے، مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کی واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
جنوبی وزیرستان افغان سرحد پر واقع ایک ایسا قبائلی علاقہ ہے جو طویل عرصے سے القاعدہ سے منسلک عسکریت پسندوں کے اڈے کے طور پر کام کرتا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 176 بار دیکھا گیا
عباس عراقچی کی بغداد میں عراقی وزیرِاعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں
29/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
'سفرِ عشق' پروگرام پر تنازع،:جیو نیوز نے محرم نشریات پر معافی مانگ لی
29/June/2026 👁️ 211 بار دیکھا گیا
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 258 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4645 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3483 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2486 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2243 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C