جے یو آئی کے رہنمائوں کے کراچی پریس کلب میں داخلے پر پابندی عائد
👁️ 153 بار دیکھا گیا
جے یو آئی کے رہنمائوں کے کراچی پریس کلب میں داخلے پر پابندی عائد
کراچی (ڈیلی اردو/آن لائن) کراچی پریس کلب نے جمعیت علما اسلام کے رہنما مولانا عمرصادق کی جانب سے ممبران کے ساتھ بدتمیزی اور اسٹاف پر تشدد کے بعد جے یو آئی کے رہنمائوں کے کراچی پریس کلب میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔
جے یو آئی کے رہنما مولانا عمر صادق نے ہفتہ 24 اپریل کی شام ن لیگ کی پریس کانفرنس میں شرکت کے لئے گاڑی اور گارڈ سمیت پریس کلب میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ ملازمین نے ان سے گاڑی باہر پارک کرنے اور گارڈ نہ لانے کی درخواست کی جس پر وہ ملازمین سے الجھ گئے اور کلب کے ایک ملازم کو گریبان سے پکڑ کر انہیں لاتوں اور گھونسوں سے تشدد کا نشانہ بنایا، اس موقع پر موجود پریس کلب کے عہدیداروں اور ممبران نے فوری مداخلت کرتے ہوئے صورتحال کو قابو کرنے کی کوشش کی مگر مولانا عمر صادق اور ان کے ساتھ دیگر رہنما مسلسل بدتمیزی کا مظاہرہ کرتے رہے اور گاڑی پریس کے گیٹ پر کھڑی کردی۔ بعد ازاں مولانا عمر صادق کلب میں داخل ہونے کے لیے مسلسل منت سماجت کرتے رہے کہ ان کو ن لیگ کی پریس کانفرنس میں شرکت کے لیے کلب میں داخلے کی اجازت دی جائے تاہم ان کو داخلے کی اجازت نہیں دی گئی اور 15،20 منٹ تک گیٹ پر کھڑے رہنے کے بعد وہ باہر سے واپس چلے گئے۔
پریس کلب کی باڈی نے اس واقعہ کے بعد مولانا عمر صادق سمیت جے یو آئی کے تمام رہنمائوں کے کلب میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ویجی لینس کمیٹی کے سیکرٹری عاصم بھٹی موقع پر موجود تھے اور اس پورے معاملے کو ویجی لینس کمیٹی دیکھ رہی ہے اور کلب انتظامیہ کی جانب سے متعلقہ تھانے میں بھی درخواست جمع کروادی گئی ہے۔
کراچی کے پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی اور سیکرٹری محمد رضوان بھٹی نے جے یوآئی کے رہنما مولانا عمرصادق کی جانب سے پریس کلب کے اسٹاف سے بدتمیزی اور انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین اور ممبران کے ساتھ مار پیٹ جیسے معاملات ناقابل برداشت ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C