حزب اللہ کا اسرائیلی فضائیہ اڈے پر میزائل حملوں کا دعویٰ، لبنان اور غزہ پر بڑے حملے
👁️ 72 بار دیکھا گیا
حزب اللہ کا اسرائیلی فضائیہ اڈے پر میزائل حملوں کا دعویٰ، لبنان اور غزہ پر بڑے حملے
بیروت + تل ابیب (ڈیلی اردو/وی او اے) اسرائیل نے اتوار کے روز لبنان اور غزہ میں اپنی مہم کو جاری رکھتے ہوئے کئی مہلک حملے کیے ہیں، اسی دوران وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اپنے ملک کی شمالی سرحد کے دورے میں وہاں ںتعینات فوجیوں سے ملاقات کی ہے۔
لبنانی وزارت صحت نے کہا کہ نیتن یاہو کا یہ دورہ جنوبی لبنان کے شہر سیڈون کے قریب ایک فضائی حملے میں کم از کم تین افراد کی ہلاکت کے بعد ہوا ہے۔ ملک کے مشرق میں مزید بم دھماکے ہوئے۔
نیتن یاہو کے دفتر نے ایک بیان میں بتایا کہ انہوں نے سرحد پر موجود فوجیوں کو بتایا،کہ کسی معاہدے کے ساتھ یا اس کے بغیر، شمال میں امن و سلامتی کی بحالی کی کلیدتین چیزوں میں ہے۔
اس بارے میں بات کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ “سب سے پہلے حزب اللہ کو پھر سے دریائے لیتانی سے پیچھے دھکیلنا، اسکے دوبارہ مسلح ہونے کی کسی بھی کوشش کو نشانہ بنانا، اور تیسرا ہمارے خلاف کسی بھی کارروائی کا سختی سے جواب دینا ہے۔”
نیتن یاہو کا سرحدی دورہ ایسے وقت ہوا ہے جب اسرائیل کی فوج نے کہا کہ اتوار کو لبنان سے اسرائیلی علاقے میں 100 سے زیادہ پروجیکٹائل فائر کیے گئے۔ کئی کو روکا گیا، اور کچھ غیر آباد علاقوں میں گرے۔
حزب اللہ نے بعد میں کہا کہ اس نے شمالی ساحلی شہر حائفہ میں اسرائیلی فضائیہ کے “ایک تکنیکی اڈے” پر میزائلوں کا ایک بیراج بھی فائر کیا۔
حزب اللہ کا کہنا ہے کہ وہ فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس کی حمایت میں کام کر رہی ہے، جس کے گزشتہ سال 7 اکتوبر کو اسرائیل کے خلاف غیر معمولی حملے نے غزہ میں جاری جنگ کو جنم دیا تھا۔
لبنان کی وزارت صحت نے سیڈون کے قریب ایک گنجان آباد علاقےحریت سیدہ کے بارے میں کہا کہ وہاں” اسرائیلی دشمن کے حملے کے نتیجے میں ابتدائی طور پر تین افراد ہلاک اور نو زخمی ہوئےہیں۔”
لبنان کی سرکاری قومی خبر رساں ایجنسی (این این اے) نے صیدا کے جنوب میں غازیہ قصبے پر ایک اور اسرائیلی حملے کی اطلاع دی۔ اے ایف پی کے ایک نمائندے نے بتایا کہ ایک بچے کو رہائشی عمارت کے ملبے سےزندہ نکالا گیاہے۔
این این اے نے کہا کہ دیگر اسرائیلی حملے جنوبی لبنان کے کے قصبے تبنین میں ایک اسپتال کے قریب کیے گئے۔
وزارت صحت نے کہا کہ اسپتال کو شدید نقصان پہنچاہے، اور سات افراد زخمی ہوئے۔
نہ ہی حریت سیدہ میں اور نہ ہی لبنان کے جنوب میں ان لوگوں کو حملے سے قبل انخلا کی وارننگ دی گئی تھی۔
وزارت صحت نے یہ بھی کہا کہ طائر کے قریب ایک حملے میں حزب اللہ سے وابستہ اسلامی صحت کمیٹی کے دو امدادی کارکن ہلاک ہو گئے۔
بھاری فضائی حملے
اسرائیل کی فوج نے لبنان کے مشرقی بعلبک علاقے کے لیے ایک انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حزب اللہ سے منسلک تنصیبات پر حملہ کرے گی۔
اے ایف پی کے ایک نمائندے نے بعد میں بعلبیک کے علاقے میں کم از کم تین حملوں کی اطلاع دی، جہاں حزب اللہ کا غلبہ ہے اور جس نے گزشتہ چند دنوں میں بھاری فضائی حملے دیکھے ہیں۔
اتوار کو بھی، این این اے نے جنوبی قصبے خیام میں تقریباً ایک ہفتے سے ملبے تلے دبی 21 میں سے پانچ لاشوں کی بازیابی کی اطلاع دی۔
حزب اللہ کا ویڈیو
حزب اللہ نے اتوار کے روز “عماد ۔ 5” کے نام سے ایک زیر زمین تنصیب کی ایک نامعلوم ویڈیو شائع کی ہے، جس میں ایک میزائل دکھایا گیا ہے۔
جنگجو بھی چٹان میں کھدی ہوئی بظاہرایک سرنگ سے گزرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔
لبنان کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اے ایف پی کے مطابق، 23 ستمبر سے لبنان میں جنگ میں 1,940 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ لبنان میں زمینی کارروائی شروع کرنے کے بعد سے اب تک 38 فوجی ہلاک ہو ئے ہیں۔
ایران اور اسرائیل نے بھی ایک دوسرے پر براہ راست حملہ کیا ہے جس سے مزید وسیع تر تنازعے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
لیکن ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے اتوار کو کہا کہ اس کے اتحادیوں حماس اور حزب اللہ کے ساتھ ممکنہ جنگ بندی “ہمارے ردعمل کی شدت اور نوعیت کو متاثر کر سکتی ہے”۔
اسلامی جمہوریہ کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ہفتے کے روز اسرائیل اور امریکہ کو خبردار کیا تھا کہ انہیں “یقینی طور پر منہ توڑ جواب دیا جائے گا”۔
اسرائیل نے ایران کو 26 اکتوبر کے حملے کا جواب دینے کے بارے میں انتباہ کیا ہے۔۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹانک میں فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 12 اہلکار ہلاک، 30 زخمی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
24/July/2026 👁️ 221 بار دیکھا گیا
کوہاٹ میں دہشت گردوں کی فائرنگ، کسٹم اہلکار ہلاک، ایک شخص زخمی
24/July/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
24/July/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں داعش کا حملہ، سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ ہلاک، ایڈیشنل سیشن جج زخمی
24/July/2026 👁️ 186 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 491 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 492 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8971 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4840 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3714 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3586 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2572 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2326 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C