حکومت نے شاہد خاقان عباسی، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے
👁️ 150 بار دیکھا گیا
حکومت نے شاہد خاقان عباسی، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے
اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اور ان کے بھائی سلمان شہباز کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کے سابق سربراہ معین آفتاب کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لیے سمری وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش نہیں کی بلکہ چاروں نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لیے سمری سرکولیٹ کی گئی، جس کے تحت سمری کی کاپی کابینہ کے ہر رکن کو انفرادی طور پر فراہم کی جاتی ہے۔
ای سی ایل میں ڈالنے والے چاروں افراد کے نام قومی احتساب بیورو (نیب) کی سفارش پر ملک سے باہر جانے کی پابندی فہرست میں شامل کیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ نیب سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی اسکینڈل کی تحقیقات کر رہا ہے۔
دوسری جانب شہباز شریف کے صاحبزادوں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے خلاف نیب میں رمضان شوگر ملز، صاف پانی اسکینڈل اور منی لانڈرنگ کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔
اس سلسلے میں حمزہ شہباز متعدد مرتبہ نیب کے طلب کرنے پر حاضر ہوچکے ہیں لیکن ان کے بھائی سلمان شہباز لندن میں مقیم ہیں اور نیب کی متعدد تحقیقات میں بھی پیش نہیں ہوئے۔
اسی تحقیقات کی روشنی میں اس سے پہلے بھی نیب حکام کی درخواست پر حمزہ شہباز کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا جبکہ انہیں ایک مرتبہ بیرون ملک جانے سے بھی روکا گیا تھا۔
تاہم بعد ازاں اس اقدام کو عدالت میں چیلنج کردیا گیا اور لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی تھی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹیل مل کے سابق سربراہ معین آفتاب پر بھی کرپشن کے الزامات ہیں۔
ادھر نیب نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور سیکرٹری لینڈ یوٹیلائزیشن سندھ آفتاب میمن کے نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کرتے ہوئے وزارت داخلہ کو خط ارسال کردیا۔
نیب کے خط میں کہا گیا تھا کہ مفتاح اسماعیل کے خلاف ایل این جی کیس کی تحقیقات چل رہی ہیں جبکہ آفتاب میمن جعلی بینک اکاونٹ کیس میں ملزم ہیں۔
خیال رہے کہ 18 فروری کو نیب نے رمضان شوگر ملز میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کے بیٹے کے خلاف نیا ریفرنس دائر کیا تھا۔
دوسری جانب آمدن سے زائد اثاثے اور منی لانڈرنگ کیس میں نیب نے صوبائی اپوزیشن لیڈر کو گرفتار کرنے کی کوشش بھی کی جس میں تاحال وہ کامیاب نہ ہوسکی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن میں دو روزہ شدید لڑائی، کم از کم 192 ہلاکتیں، حوثی پیش قدمی اور حکومتی جوابی کارروائیاں
05/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ایتھنز کے قریب فضائی مظاہرے کے دوران یونانی جنگی طیارہ تباہ، 2 پائلٹ ہلاک
05/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
پلوامہ حملہ کیس: جیش محمد کے گرفتار دہشتگرد کی ضمانت عدالت نے مسترد کردی
05/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں آپریشن، لشکر طیبہ کا دہشتگرد ہلاک، پاکستانی شناخت کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
سوڈانی فوج کا مبینہ خفیہ کیمیائی ہتھیاروں کا پروگرام بے نقاب، کلورین بموں کے استعمال کا انکشاف
05/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی، 3 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11807 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7391 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5082 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C