خاران: بلوچ عسکریت پسندوں کا پولیس تھانے پر حملہ، قیدی رہا، بینکوں کو نقصان
👁️ 309 بار دیکھا گیا
خاران: بلوچ عسکریت پسندوں کا پولیس تھانے پر حملہ، قیدی رہا، بینکوں کو نقصان
کوئٹہ (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے ضلع خاران کے مرکزی شہر میں جمعرات کے روز بلوچ عسکریت پسندوں کی بڑی تعداد داخل ہو گئی، جنہوں نے شہر کے مختلف حصوں میں منظم حملے کیے۔
مقامی حکام کے مطابق عسکریت پسندوں نے سٹی پولیس تھانے پر دھاوا بولا اور سرکاری و نجی بینکوں کو بھی نقصان پہنچایا۔
عینی شاہدین کے مطابق کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے درجنوں عسکریت پسند گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر شہر میں داخل ہوئے، جس کے بعد فائرنگ اور دھماکوں کی آوازوں سے پورے شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
پولیس کے ایک سینیئر اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حملے میں پولیس اہلکاروں کو جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم سٹی پولیس تھانے میں کھڑی سرکاری گاڑیوں اور اسلحے کو نقصان پہنچایا گیا۔ اہلکار کے مطابق بلوچ عسکریت پسند تھانے سے کچھ اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گئے جبکہ حوالات میں موجود زیرِ سماعت قیدیوں کو زبردستی رہا کرا کے اپنے ہمراہ لے گئے۔
پولیس کے مطابق عسکریت پسندوں میں سے کچھ افراد بازار میں داخل ہوئے، جہاں انہوں نے دو سے تین بینکوں کو نشانہ بنایا۔ متاثر ہونے والے بینکوں میں نیشنل بینک آف پاکستان، میزان بینک اور بینک الحبیب شامل ہیں۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ عسکریت پسند بینکوں سے رقم لے جانے میں کامیاب ہوئے یا نہیں۔
سول ہسپتال خاران کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مشتاق نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں پانچ زخمیوں کو لایا گیا۔ ان کے مطابق ایک نوجوان گولی لگنے سے زخمی ہوا جبکہ چار بچے دھماکے کے نتیجے میں اسپلنٹرز لگنے سے زخمی ہوئے۔
شہر کے رہائشیوں کے مطابق بلوچ عسکریت پسندوں کی بڑی تعداد میں شہر میں داخلے کے باعث کاروباری مراکز بند ہو گئے اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔
خاران شہر کوئٹہ سے تقریباً 300 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے اور اس کی آبادی مختلف بلوچ قبائل پر مشتمل ہے۔ ضلع خاران کا شمار بلوچستان کے شورش زدہ علاقوں میں ہوتا ہے۔ اگرچہ اس علاقے میں ماضی میں بدامنی کے واقعات پیش آتے رہے ہیں، تاہم مرکزی شہر میں بلوچ عسکریت پسندوں کا اس پیمانے پر داخل ہونا اور بیک وقت متعدد اہداف کو نشانہ بنانا اپنی نوعیت کا پہلا بڑا واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شمالی وزیرستان: 72 گھنٹوں میں 4 کمانڈروں سمیت 21 دہشت گرد ہلاک
13/June/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایران کو 3 ارب ڈالر کی منتقلی کی سختی سے تردید
13/June/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
کراچی: کالعدم ٹی ٹی پی کے ڈرون سپلائی نیٹ ورک کا اہم رکن گرفتار،
13/June/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں ایرانی ڈرونز مار گرائے گئے، امریکی سینٹرل کمانڈ
13/June/2026 👁️ 6 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشت گرد کمانڈر سمیت 3 افراد ہلاک، 2 لاشیں برآمد
13/June/2026 👁️ 8 بار دیکھا گیا
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8816 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4529 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2437 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2080 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1884 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C