خانیوال: صحافی عامر حسینی پر ہونے والے قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج
👁️ 50 بار دیکھا گیا
خانیوال: صحافی عامر حسینی پر ہونے والے قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج
خانیوال (ڈیلی اردو) خانیوال پولیس نے صحافی عامر حسینی پر چک 9 ونوئی میں پیر کو ہونے والے قاتلانہ حملے کا مقدمہ پولیس اسٹیشن مخدوم پور پہوڑاں میں درج کر لیا ہے۔
تفصیلات کیمطابق معروف صحافی دانشور تجزیہ نگار عامر حسینی اور اس کے ساتھی مقامی صحافیوں راشد رحمانی، طارق حنیف پر اتوار کے روز چک 9 ونوئی کے قریب مقبول گجر نے نامعلوم ساتھیوں کے ساتھ قاتلانہ حملہ کیا لیکن بروقت اہل علاقہ کے جمع ہونے پر قتل کی دھمکیاں دیتے اور آتشیں اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔
وقوعے کے بعد متعلقہ تھانہ مخدوم پور پہوڑاں میں اندراج مقدمہ کیلئے تحریری درخواست دی گئی لیکن جب پولیس مقدمہ درج کرنے میں گریزاں دکھائی دی تو ملک بھر کے صحافتی سیاسی سماجی حلقوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا جس پر گزشتہ روز سوموار کو ڈی ایس پی صدر سرکل خانیوال کے دفتر میں وقوعے سے متعلق انکوائری کی گئی اور بعد از انکوائری 24 گھنٹے کی تاخیر سے ایف آئی آر نمبری 100/20 درج کر لی گئی ہے۔
قانونی ماہرین کے مطابق پولیس نے دباؤ کے تحت ملزمان کو سپورٹ کرنیوالی قابل ضمانت دفعات لگائی ہیں۔ عامر حسینی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ چونکہ شناخت ہونیوالا ملزم پولیس ٹاوٹ ہے اور اس کے رشتہ دار پولیس ملازم ہیں اس لئے ایف آئی آر میں 506 بی کی دفعہ شامل نہیں کی۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے صحافتی تنظیموں اور شخصیات نے عامر حسینی کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے ان کی طرف سے لہرائے گئے آتشیں اسلحہ کی برآمدگی سمیت منصفانہ غیر جانبدرانہ تفتیش کو یقینی بنانے کیلئے خانیوال پولیس کو خصوصی ہدایات جاری کریں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آئرلینڈ: ڈبلن میں مسجد پر آتش زنی کا حملہ، ملزم گرفتار
01/July/2026 👁️ 205 بار دیکھا گیا
پاکستان کا افغان ڈرونز مار گرانے کی تصدیق، افغانستان کو بھاری قیمت چکانا ہوگی
01/July/2026 👁️ 266 بار دیکھا گیا
ایران: ٹارگٹ حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے دو اہلکار ہلاک
30/June/2026 👁️ 478 بار دیکھا گیا
افغان طالبان کا پاکستان میں داعش کے مراکز پر ڈرون حملوں کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 228 بار دیکھا گیا
روس نے یوکرین کے 419 مسلح ڈرونز مار گرائے
30/June/2026 👁️ 289 بار دیکھا گیا
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 334 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8874 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4658 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3492 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2491 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2250 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1935 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C