خودکش حملے شریعت کے منافی ہیں، اسلامی نظریاتی کونسل
👁️ 61 بار دیکھا گیا
خودکش حملے شریعت کے منافی ہیں، اسلامی نظریاتی کونسل
لاہور (ڈیلی اردو) اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا ہے کہ مسلح اقدام صرف ریاست کا استحقاق ہے اور خود کش حملے شریعت کے منافی ہیں۔
نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس آج منعقد ہوا جس میں کئی امور زیرغور آئے۔
اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ قرآن وسنت کے نظام کا نفاذ اسلامی حکومت کی بنیادی ذمہ داریوں میں شامل ہے اور کاروبارِ مملکت کو اسلام کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق چلایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست عوام کے مسائل حل اور شکایات کا ازالہ کرے، شہریوں کے جان، مال، عزت و آبرو کی حفاظت اور شہریوں کے حقوق اور تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
اعلامیے میں احتجاج کے شرعی طریقے سے متعلق تفصیلی ضابطہ اخلاق کی منظوری بھی دی گئی۔
بیان میں کہا گیا کہ آئندہ پارلیمنٹ پیغامِ پاکستان کے فتوے اور اعلامیے کو پارلیمانی تائید دلائے گی اور پارلیمان سے مؤثر قانون سازی کے حوالے سے اقدامات کی امید ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلح اقدام صرف ریاست کا استحقاق ہے اور خود کش حملے شریعت کے منافی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اسرائیل نے ایران میں اسٹارلنک سسٹمز اسمگل کیے، سابق وزیراعظم کا انکشاف
23/June/2026 👁️ 211 بار دیکھا گیا
اسرائیل پر غزہ میں فلسطینی بچوں کیخلاف نسل کشی کا الزام، اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ
23/June/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز پر ٹول قبول نہیں، امریکہ کا ایران کو واضح انتباہ
23/June/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان دورہ، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور خطے میں امن پر اتفاق
23/June/2026 👁️ 147 بار دیکھا گیا
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8852 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4619 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3304 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2474 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2129 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1919 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C