27/August/2026

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک

👁️ 85 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک

پشاور / کوئٹہ (ڈیلی اردو) شورہ زدہ صوبہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بنیادوں پر کی گئی مختلف کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے اضلاع بنوں اور جنوبی وزیرستان جبکہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔

 

بنوں میں 2 دہشت گرد ہلاک

بنوں میں کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ کارروائی کے بعد دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا، جبکہ ٹھکانے کو بارودی مواد کے ذریعے تباہ کردیا گیا۔

 

جنوبی وزیرستان میں 5 دہشت گرد مارے گئے

جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی، جس کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا سراغ ملنے کے بعد کارروائی کی گئی۔

 

خضدار میں 4 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے ساسول میں کارروائی کے دوران مزید 4 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی میں کوآڈ کاپٹر کی مدد بھی حاصل کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے دوران مقامی آبادی کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا اور شہریوں کو کسی نقصان سے محفوظ رکھا گیا۔

 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C