پاک فوج اور کویتی مسلح افواج کے درمیان دفاعی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
👁️ 94 بار دیکھا گیا
پاک فوج اور کویتی مسلح افواج کے درمیان دفاعی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد(ڈیلی اردو) پاکستان اور کویت نے دفاعی شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے پروٹوکول ایگریمنٹ 2026ء پر دستخط کردیئے ہیں، جس کے تحت پاک فوج کویتی مسلح افواج کی تربیت، استعداد کار میں اضافے، سرحدی انتظام اور دیگر متفقہ دفاعی شعبوں میں معاونت فراہم کرے گی۔
کویتی وزیر دفاع شیخ عبداللہ علی عبداللہ السلیم الصباح کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے وزارت دفاع راولپنڈی میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعلقات، سکیورٹی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس کے بعد نئے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
نیا معاہدہ 2023ء میں طے پانے والے دفاعی تعاون کے فریم ورک کو مزید وسعت دے گا۔ دونوں ممالک نے دفاعی شراکت داری، باہمی سلامتی اور علاقائی امن و استحکام کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
کویتی وزیر دفاع کی آرمی چیف سے ملاقات
کویتی وزیر دفاع کی سربراہی میں وفد نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا بھی دورہ کیا، جہاں آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی، باہمی دلچسپی کے امور اور دفاعی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت ہوئی۔ دونوں جانب سے ادارہ جاتی روابط مزید مضبوط بنانے اور دفاعی تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔
کویتی وفد نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور خدمات کو سراہا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سری نگر: کولگام میں مشترکہ کارروائی، دہشتگردوں کے 5 سہولت کار گرفتار
28/August/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
پاراچنار: دستی بم پھٹنے سے ایک شخص ہلاک، 2 زخمی
27/August/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک
27/August/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
قطری وزیراعظم کا تہران کا دورہ، ایران کے ساتھ خطے کی کشیدگی اور آبنائے ہرمز پر بات چیت
27/August/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
پاک فوج اور کویتی مسلح افواج کے درمیان دفاعی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
27/August/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
پشاور :سی ٹی ڈی کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد
27/August/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26258 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15497 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11785 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9079 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7365 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5037 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C