خیبرپختونخوا میں 2025 کے دوران دہشت گردی میں تشویشناک اضافہ، سی ٹی ڈی رپورٹ جاری
👁️ 743 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں 2025 کے دوران دہشت گردی میں تشویشناک اضافہ، سی ٹی ڈی رپورٹ جاری
پشاور (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی سال 2025 کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں دہشت گردی اور جرائم کی سنگین نوعیت کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رواں سال صوبے میں بھتہ خوری، اغواء اور ٹارگٹ کلنگ کے سینکڑوں واقعات سامنے آئے۔
سی ٹی ڈی کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2025 کے دوران خیبرپختونخوا میں 8 خودکش حملے ہوئے، جبکہ 14 اضلاع میں فائرنگ کے 557 واقعات رپورٹ کیے گئے۔ اسی عرصے میں شدت پسندوں کی جانب سے 54 ڈرون حملے، 160 بارودی مواد کے حملے، 68 دستی بم حملے اور 27 میزائل و راکٹ لانچر فائر کے واقعات پیش آئے۔
رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں کے دوران 348 شدت پسند ہلاک کیے گئے، جبکہ گزشتہ سال یہ تعداد 212 تھی، جو دہشت گرد سرگرمیوں میں اضافے کی واضح نشاندہی کرتی ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردی کی معاونت کے الزام میں 183 مقدمات درج کیے گئے، جبکہ ٹیرر فنانسنگ کے 30 کیسز بھی سامنے آئے۔ دہشت گردوں کی جانب سے 84 افراد کو اغواء کیا گیا، بھتہ خوری کے 138 کیسز اور ٹارگٹ کلنگ کے 116 واقعات رپورٹ ہوئے۔ اسی دوران فورتھ شیڈول میں 4 ملزمان کو شامل کیا گیا۔
سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال سنگین ہوتی جا رہی ہے، جس کے پیش نظر انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کو مزید مؤثر بنانے اور انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لانے کی ضرورت ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق سے ایران کے لیے پروازیں اکتوبر میں بحال ہوں گی، خصوصی اجازت مل گئی
29/September/2026 👁️ 30 بار دیکھا گیا
میانمار میں مختلف علاقوں میں جھڑپیں اور فضائی حملے، مجموعی طور پر 50 سے زائد ہلاکتیں
29/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
آسام : جماعت المجاہدین بنگلہ دیش سے وابستہ نیٹ ورک کے 6 ملزمان گرفتار
29/September/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
مستونگ کے کھڈکوچہ میں مدینہ ہوٹل دھماکے سے تباہ، قریبی املاک کو بھی نقصان
29/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
پاکپتن : دہشتگردی کی مبینہ کوشش ناکام، ٹی ٹی پی سے وابستہ شخص گرفتار
29/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
یمن : لحج کے ساحل پر حوثی میزائل حملہ، متعدد ہلاک و زخمی
29/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26344 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11877 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9206 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5312 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C