خیبرپختونخوا میں 2025 کے دوران پولیس کے 3,277 آپریشنز: 459 دہشت گرد ہلاک
👁️ 293 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں 2025 کے دوران پولیس کے 3,277 آپریشنز: 459 دہشت گرد ہلاک
پشاور (نمائندہ ڈیلی اردو)پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا میں پولیس نے 2025 کے دوران دہشت گردی کے خلاف کی گئی کارروائیوں سے متعلق جامع رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سال بھر میں 3 ہزار 277 آپریشنز کیے گئے، جن کے دوران 459 دہشت گرد ہلاک جبکہ 159 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئی جی پی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کی قیادت میں 2025 کے دوران 3 ہزار 277 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے، جن میں ایک ہزار 300 سے زائد دہشت گرد گرفتار اور پولیس مقابلوں میں 459 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ یہ تعداد گزشتہ برس کے مقابلے میں 43 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق کارروائیوں کے دوران 29 ہائی ویلیو ٹارگٹس گرفتار کیے گئے جبکہ دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، بارودی مواد، دستی بم اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ اس عرصے میں 1 ہزار 762 دہشت گردی کے مقدمات بھی درج کیے گئے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ پولیس پر 536 دہشت گرد حملے کیے گئے، تاہم مؤثر حکمت عملی اور بہتر آپریشنل تیاری کے باعث اہلکاروں کی ہلاکتوں کی تعداد 159 تک محدود رہی۔
خیبر پختونخوا پولیس کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت 18 ہزار سے زائد سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشنز کیے گئے، 95 ہزار سے زائد اسنیپ چیکنگ پوائنٹس قائم کیے گئے، 3 لاکھ سے زائد گھروں کی چیکنگ کی گئی اور 30 ہزار سے زائد غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا۔
اس کے علاوہ بم ڈسپوزل اور K9 یونٹس کی مؤثر کارروائیاں، پولیس انفراسٹرکچر کی تعمیرِ نو، پشاور میگا سیف سٹی پراجیکٹ کی تکمیل کے آخری مراحل، کمیونٹی پولیسنگ، ڈی آر سیز کے ذریعے ہزاروں تنازعات کا حل، عوامی سہولت کے لیے نئی موبائل ایپس کا اجرا، ڈرائیونگ اسکولز کی بحالی اور اہلکاروں کی فلاح و بہبود پر ایک ارب 21 کروڑ روپے سے زائد خرچ کیے جانے جیسے اقدامات بھی رپورٹ کا حصہ ہیں۔
آئی جی پی ذوالفقار حمید نے پولیس فورس کی قربانیوں اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ 2026 میں بھی دہشت گردوں کے لیے زمین تنگ کر دی جائے گی اور خیبر پختونخوا پولیس امن و امان کے قیام کے لیے ہر محاذ پر سرگرم رہے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق سے ایران کے لیے پروازیں اکتوبر میں بحال ہوں گی، خصوصی اجازت مل گئی
29/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
میانمار میں مختلف علاقوں میں جھڑپیں اور فضائی حملے، مجموعی طور پر 50 سے زائد ہلاکتیں
29/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
آسام : جماعت المجاہدین بنگلہ دیش سے وابستہ نیٹ ورک کے 6 ملزمان گرفتار
29/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
مستونگ کے کھڈکوچہ میں مدینہ ہوٹل دھماکے سے تباہ، قریبی املاک کو بھی نقصان
29/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
پاکپتن : دہشتگردی کی مبینہ کوشش ناکام، ٹی ٹی پی سے وابستہ شخص گرفتار
29/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
یمن : لحج کے ساحل پر حوثی میزائل حملہ، متعدد ہلاک و زخمی
29/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26344 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11877 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9206 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5312 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C